اب سب سُنیں گے آپکی آواز، واٹس ایپ کے نئے فیچر سے


-1
Whatsapp Ka Naya Feature

سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ پر اسٹوریز شیئر کرنا عام ہوگیا ہے، ان اسٹوریز سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ ان اسٹوریز پر ابھی تک کسی بھی معروف سوشل میڈیا یا ایپلی کیشن پر آڈیو اسٹیٹس شیئر کرنے کا فیچر دستیاب نہیں ، تاہم تمام سائٹس پر آڈیو اسٹیٹس کو ویڈیو میں تبدیل کرکے شیئر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اب دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سب پر بازی لے گئی ہے اور صارفین کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر اور شاید اب تک کا سب سے بہترین ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ یعنی آج سے پہلے آپ واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپنی تصاویر، ویڈیوز یا لنکس تو شئیر کرسکتے تھے لیکن اس نئے ‘وائس اسٹیٹس’ فیچر کی بدولت فیملی اور دوست واحباب اب سب سنیں گے آپ کی آواز بھی۔

(Whatsapp Ka Naya Feature) :واٹس ایپ کا نیا فیچر

اگر آپ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں تو درج ذیل طریقہ اپنائیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے اسٹیٹس میں جائیں، وہاں موجود پینسل آئیکون کے بٹن پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کو دائیں جانب نیچے ایک مائیکرو فون کا آئیکون نظر آئے گا، اس آئیکون کو دبا کر رکھنے سے آپ وائس نوٹ ریکارڈ کرکے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

اس وائس اسٹیٹس میں پرائیویٹ آڈینس سلیکٹ کرنے کے لئے واٹس ایپ میں اسٹیٹس میں جاکر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔وہاں نیچے بائیں جانب اسٹیٹس کے نام سے ایک نیا بٹن نظر آئے گا۔

Whatsapp Ka Naya Feature
Image Source: File

اس بٹن پر کلک کرکے آپ مائی کانٹیکٹ، ایکسیپٹ، اور اونلی شئیر ویتھ کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

جس آپشن کا آپ انتخاب کریں گے وہ بائی ڈیفالٹ آئندہ بھی اس وقت تک محفوظ رہے گا جب تک آپ خود آڈینس کو تبدیل نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ وائس نوٹ کا دورانیہ 30 سیکنڈ یا اس سے کم ہونا چاہیے، جب ریکارڈنگ مکمل ہوجائے تو سینڈ آئیکون پر کلک کردیں۔

Whatsapp Ka Naya Feature
Image Source: File

یہ وائس اسٹیٹس بھی عام اسٹیٹس کی طرح 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتا ہے۔

مزید برآں، اس وقت دنیا میں ہر 4 میں سے ایک آدمی کے پاس واٹس ایپ کا اکاؤنٹ موجود ہے۔ اس کمپنی نے 2018 میں 50 کروڑ صارفین حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا تھااور آج اس ایپلیکیشن کے صارفین روزانہ 42 ارب میسجز کا تبادلہ کرتے ہیں۔ یہی نہیں، واٹس ایپ کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہر 24 گھنٹوں میں ڈھائی کروڑ وڈیوز بھی ایک دوسرے سے شئیر کی جاتی ہیں۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سروس مفت دستیاب ہے۔ پہلے تک اس سروس کی فیس ایک ڈالر سالانہ تھی مگر کمپنی نے جنوری 2016 سے وہ بھی ختم کردی اور ہر صارف بغیر کسی خرچ اور اشتہارات کی جھنجٹ کے، واٹس ایپ استعمال کرسکتا ہے۔چونکہ یہ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے اس لئے ہر سال متعدد نئے فیچرز متعارف کرواتا ہے جس سے صارفین میں اس کی مقبولیت میں روز باروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *