دماغ کی کمزوری کا علاج اور اسکے لیے کونسے وٹامن ضروری ہے؟


1

کہا جاتا ہے کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔ دماغ کی صحت مندی گویا انسانی کی تن درستی کی ضامن ہے۔یہ ناصرف جسم کے تمام افعال و اعمال کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ انسان کی تمام تر صلاحیتوں کا دارو مدار بھی دماغی کارکردگی پر ہوتا ہے۔ اس لئے دماغ کو اپنے افعال کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے ہماری غذا سے ملتی ہے۔قدرتی طور پر ہر غذا میں وٹامنز پائے جاتے ہیں، تاہم دماغی صحت سے متعلق بہترین وٹامن کا نام ’وٹامن بی‘ ہے جو کہ دماغ کی کمزوری کا علاج بھی ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیات کے عام کام، نشوونما اور ترقی کے لیے 13 وٹامن ضروری ہیں، اس کے علاوہ بھی کئی وٹامنز ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا دماغ کے لیے ایک اہم کام ہوتا ہے، وٹامن بی کی آٹھ اقسام ہیں، یہ ضروری ہے کس خوراک میں کون سا وٹامن موجود ہوتا ہے تاکہ اسی مناسبت سے استعمال کیا جائے ۔

:دماغ کی کمزوری کا علاج

(Dimagh Ki Kamzori Ka Ilaj)

وٹامن بی ون

Image Source: Unsplash

وٹامن بی ۔ون بنیادی خلیوں کے افعال اور مختلف غذائی اجزاء کے میٹابولزم کے ساتھ ہمیں توانائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے ، اس کی کمی، علم حاصل کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

وٹامن بی ٹوویلو

Image Source: Unsplash

وٹامن بی 12 خون کے سرخ خلیات اور ڈی این اے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے لیکن یہ اعصابی نظام کی نشوونما اور اس کے کام کو معاونت فراہم کرتا ہے، یہ دماغ کی نشوونما کے لیے اور بھی امور سرانجام دیتا ہے جیسے ہوموسسٹین کو توڑنے میں مدد، جو کہ دل کو نقصان پہنچانے والا پروٹین ہے اور جو ڈیمنشیا کی کسی شکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

وٹامن بی نائن

Dimagh Ki Kamzori Ka Ilaj Aur Oskay Liye Vitamins
Image Source: Unsplash

یہ وٹامن جو فولک ایسڈ ہے، نیورو ٹرانسمیٹر فنکشن اور دماغی صحت میں مدد کرتا ہے، ڈی این اے کی تشکیل میں تعاون کرتا ہے اور مسام دار خلیوں کے اندر کے زہر کو کم کرنے کے لیے مؤثر ہے۔ فولک ایسڈ کی کمی مزاج میں تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔

لہٰذا صرف سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے، جو اکثر قدرتی وٹامن بی-9 فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں، آپ کا موڈ اور جذباتی صحت برقرار رہتی ہے، بی وٹامنز میں موجود عام عوامل ہماری ذہنی صحت کے لیے ضروری عناصر ہیں۔

دیگر بی وٹامنز

Dimagh Ki Kamzori Ka Ilaj Aur Vitamin
Image Source: Unsplash

دیگر بی وٹامنز دماغ کے ساتھ ساتھ جسم کے لئے بھی بہت ضروری ہیں، کچھ کا دماغ سے زیادہ براہ راست تعلق ہوتا ہے، جیسے وٹامن بی -1، بی- 9 اور بی-12 اور دوسرے جسم کے دیگر انتہائی ضروری افعال میں مدد کرتے ہیں، جیسے خون کے خلیات کی تشکیل وغیرہ۔

وٹامن بی کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

Dimagh Ki Kamzori Ka Ilaj Aur Oskay Liye Vitamin B
Image Source: Unsplash

تمام اقسام کی پھلیاں، اناج اور دالیں وٹامن بی سے بھرپور ہوتی ہیں، سبز پتوں والی سبزیاں فولک ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں، ڈیری مصنوعات خصوصاً دہی میں رائبوفلاوین ہوتا ہے، جو وٹامن بی -2 ہے اور اس میں وٹامن بی -12 بھی ہوتا ہے۔ دیسی مرغی کے انڈے بھی وٹامن بی 7 سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ بایوٹین ہے۔جبکہ سامن مچھلی بھی بی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں وٹامن بی-2 یا رائبوفلاوین، وٹامن بی-3 یا نیاسین، وٹامن بی-6 یا پائریڈوکسین، اور وٹامن بی-12 یا کوبالامن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیج وٹامن بی-5 حاصل کرنے کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں، جسے پینٹوتھینک ایسڈ کہا جاتا ہے۔اس وٹامن کی تجویز کردہ روزانہ کی ضرورت کا 20 فیصد ان بیجوں کے صرف ایک اونس (28 گرام) سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کیا وٹامن بی کے نقصانات بھی ہیں؟

Dimagh Ki Kamzori Ka Ilaj Aur Oskay Liye Vitamin B
Image Source: Unsplash

یہ جاننا ضروری ہے کہ تجویز کردہ مقدار میں کتنا اور کیا کھایا جانا چاہیے کیونکہ آپ کا جسم آپ کی کھائی ہوئی غذا کو ضرورت کے مطابق جذب کرتا ہے اور باقی خارج کردیتا ہے۔

علاوہ ازیں، طبی و غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ ذہنی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے غذائیں بھی کمال دیکھا سکتی ہیں۔ یہ مخصوص غذائیں دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ہمیں ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ماہرین کے مطابق ان غذاؤں کو ٹانک بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ دماغی امراض الزائیمر اور ڈیمینشیا سے بھی بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

1
Zameer Ali

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *