اداکارہ زویا ناصر نے جرمن ویلاگر سے منگنی کرلی


0

پاکستانی شوبز میں گویا ان دنوں شادی اور منگنیوں کا موسم چل رہا پے، اس ہی فہرست میں اب ایک اور نام اداکارہ اور بیوٹیشین زویا ناصر کا شامل ہوا ہے، جنہوں نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے بلاگر کرسچن بیتزمان کے پروپوزل پر ہاں کردی ہے۔ دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا گیا ہے

اداکارہ زویا ناصر کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں اگرچے مختصر ہی عرصہ ہوا ہے، تاہم انہوں نے انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے کافی نام کمایا ہے اور آج ان کا شمار پاکستان کی باصلاحیت ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جبکہ ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کریں تو اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ویلاگر کی محبت کو لیکر تو کافی عرصے سے سرگوشیاں جاری تھے لیکن اب دونوں کی جانب سے باقاعدہ طور پر منگنی کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ زویا ناصر اور جرمن بلاگر کرسچن بیتزمان کی جانب سے اس خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر کی صورت میں شئیر کیا گیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ستارے ایک سمندر کے کنارے پر موجود ہیں، جہاں بلاگر کرسچن بیتزمان انتہائی خوبصورت انداز میں زمین پر ایک پاؤں رکھ کر اداکارہ زویا ناصر کا ہاتھ تھام کر انہیں شادی کے لئے پروپوز کرتے ہیں اور انہیں انگوٹی پہناتے ہیں۔

اس خوبصورت لمحے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ زویا ناصر نے لکھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا اور میں نے کہا ہاں۔ اداکارہ زویا ناصر نے اپنے منگیتر کرسچن بیٹزمین کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے تاریک وقت کو روشن بنانے اور مجھے خوشی کا اصل مطلب بتانے کے لیے آپ کا شکریہ ۔ یہی نہیں اداکارہ کی جانب سے سلسلے میں ھیش ٹیگ وی آور اینگیج کا بھی استعمال کیا۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب جرمن ویلاگر کرسچن بیتزمین کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ، ” اس نے ہاں کردی ہے، یہ میری زندگی سے اچھا دن ہے، مجھے آپ سے پیار ہے زویا ناصر۔ ساتھ ہی انہوں نے تاریخ 2021-2-6 بھی اپنے پیغام میں درج کی۔ جرمن ویلاگر کی جانب سے اپنے پروپوز کرنے کی ویڈیو بھی شئیر کی گئی۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

واضح رہے جرمنی سے تعلق رکھنے والے مشہور رائٹر اور ٹریول ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے حال ہی میں ناصرف اسلام قبول کیا ہے بلکہ اس بات کا بھی اقرار کیا کہ بلاشبہ اسلام ایک امن کا مذہب ہے۔

انسٹاگرام پر جاری پیغام میں انہوں نے اپنی نئی زندگی کے سفر کے حوالے ویلاگر کرسچن بیٹزمین نے لکھا بتایا تھا کہ انہوں نے یہ چینل گزشتہ برس دسمبر میں شروع کیا تھا، جبکہ انہوں نے پاکستان میں تقریباً ایک سال کا عرصہ گزارا ہے۔ اس دوران انہوں نے پاکستان میں بہت سارے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی، جن سے دین اور طرز زندگی کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، کرسچن بیٹزمین کے مطابق وہ یورپ میں بڑے ہوئے ہیں، جہاں اسلام کا لفظ ہمیشہ منفی عمل، جنگ اور دہشت گردی سے منسلک رہا تھا۔ مگر پاکستان میں رہے کر ان کے خیالات بدلے اور انہوں نے اسلام کے حقیقی مقصد کو سمجھا۔

خیال رہے اس خوبصورت جوڑے کی جانب سے اپنی شادی کی تاریخ کے حوالے سے فلحال کچھ بتایا نہیں گیا ہے، البتہ دونوں ہی کہ فینز میں کافی بےچینی پائی جاتی ہے اور وہ ان کی شادی کو لیکر کافی خوش بھی ہیں۔ ہماری طرف سے بھی اس جوڑے کے لئے کافی نیک تمنائیں ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *