سلمان طور ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست میں شامل


0

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے “ٹائم 100 نیکسٹ 2021” کی فہرست میں پاکستانی نژاد سلمان طور کو شامل کرلیا۔ ٹائم میگزین نے آرٹسٹس، فینومس، لیڈرز، ایڈوکیٹس اور انوویٹرز کی فہرست میں دنیا کے تمام خطوں کے 100 بہترین افراد کو شامل کیا ہے۔

ٹائم میگزین ہر سال 100 بااثر شخصیات کی فہرست شامل کرنے سمیت “پرسن آف دی ایئر”اور “کڈ آف دی ایئر”سمیت دیگر طرح کی فہرستیں جاری کرتا ہے۔

سال کی پہلی سہ ماہی میں جاری کی جانے والی “ٹائم 100 نیکسٹ 2021” کی فہرست میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Image Source: Herald Magazine Dawn

آرٹ کے شعبے سے وابستہ سلمان طور امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی پینٹگنز کی نمائش بھی کر چکے ہیں۔سلمان طور کی ایک تخلیق “روف ٹاپ پارٹی ود گھوسٹس آئی”8 لاکھ 22 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی جو کسی بھی پاکستانی کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ان کی اچھوتے اور منفرد آرٹ کے نمونوں کی بنیاد پر مشہور زمانہ ٹائم میگزین نے انہیں ٹائم 100 نیکسٹ کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست میں شامل کرنے پر سلمان طور نے ٹائم میگزین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔ سلمان طور نے ٹائم میگزین کے اعزاز کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے، ٹائم میگزین نے لکھا ہے کہ انہیں سلمان طور کو ٹائم 100 نیکسٹ 2021 کی فہرست میں شامل کرنے پربہت زیادہ خوشی محسوس ہورہی کیونکہ ایسے لوگ دنیا کو تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

Image Source: nyaa.edu

ٹائم میگزین نے اپنی اشاعت میں سلمان طور کی ذہانت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ طور پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئے اور 2000 کی دہائی میں امریکی ریاست نیویارک میں منتقل ہوگئے۔ انہوں نے اپنی کوششوں سے پرانی پینٹنگز کے انداز کو بدل کر جنوبی ایشیاءکی نئی نسل کے لیے سوچ کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔میگزین میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ فنکار نے اپنے فن سے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سلمان طور کے منفرد فن پاروں کی نمائش نیویارک سٹی کے مشہور وٹنی میوزیم آف امریکن آرٹ میں مارچ 2021 تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ سلمان طور نے حال ہی میں اپنی ایک پینٹنگ کو 8 لاکھ 22 ہزار ڈالرز میں فروخت کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ کسی بھی پاکستانی آرٹسٹ کے لیے یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہے۔ سلمان طور نے 2015 میں ایک فن پارہ “روف ٹاپ پارٹی ود گھوسٹس آئی”بنایا تھا جس نے مصوری کی دنیا میں خاصی شہرت حاصل۔

واضح رہے کہ امریکی جریدے ٹائم میگزین نے “100 نیکسٹ لسٹ” کا آغاز 2020 میں کیا تھا اور اس سال میگزین نے اس سلسلے کی دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *