دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی کی قیمت 3 کروڑ روپے


0

چائے زندگی کا اہم حصہ ہے ، کوئی بھی ملک ہو لوگ چائے کا پینے کا اہتمام ضرور کرتے ہیں۔ پاکستان کی بات کریں تو یہاں پر لوگ چائے کے اس قدر شوقین ہیں کہ صبح اور شام کے علاوہ رات میں بھی چائے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہی نہیں چائے کے شوقین لوگوں کو تو اپنی زندگی اس کے بغیر ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ یقیناً آپ بھی چائے پینا پسند کرتے ہونگے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے مہنگی چائے کہاں ملتی ہے؟ اس کی قیمت سن کر ہی آپ کے ہوش اُڑجائیں گے کیونکہ دنیا کی سب سے بہترین اور مہنگی ترین چائے کی ایک کلو گرام پتی کی قیمت 184,000 ڈالر ہے جو پاکستانی روپوں میں 3 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد ہے اور یہ چائے کی پتی چین اور ہانگ کانگ میں فروخت ہوتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ مہنگی ترین چائے کی پتی چینی کمپنی گلاس بیلی فروخت کرتی ہے، ان میں ایک چائے کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے اور اسے چٹان والی چائے بھی کہا جاتا ہے تاہم چٹانی چائے کی مزید کچھ اقسام ہیں۔ ان میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔

Image Source: The Indian Nation

اس کی ایک کلو گرام پتی کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر ہے۔اس چائے کی 25 گرام پتی کی قیمت 4560 ڈالر اور ایک کلو گرام قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس چائے کو مخصوص سند یافتہ افراد ہی بناتے ہیں اور ایک کپ 3500 سے 4000 ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔

Image Source: The Frontier Post

خیال رہے کہ چین میں انتہائی قیمتی چائے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ سال 2002ء میں وایو پہاڑیوں کی ایک چائے کی 20 گرام مقدار جو کبھی چینی بادشاہ کے لیے مخصوص کی گئی تھی وہ 28 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔ اسی طرح 2009ء میں ایک قسم کی نایاب سبز چائے کی 100 گرام مقدار 31000 ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔ اسی طرح دسمبر 2021ء میں ہانگ کانگ کے نیلام گھر سودبے میں 330 گرام چائے 72 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

ماہرین کے مطابق کہیں چائے کے پتے نایاب ہیں تو کسی پودے کی جڑ لازمی ہوتی ہے اور کہیں چائے قدرتی (وائلڈ )حالت میں دور دراز مقامات سے لائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتیوں میں شمار ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس مہنگی چائے کی پتی سے پہلے دنیا کی سب سے مہنگی فرائز سرینڈیپٹی تھری نامی ایک ریسٹورانٹ میں فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں واقع ہے اس کے علاوہ اب اس ریسٹورانٹ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی سب سے مہنگی فرینچ فرائز فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ ان فرینچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے اور پاکستانی روپوں میں یہ رقم 32 ہزار 7 سو 40 روپے بنتی ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ ریسٹورانٹ پہلے ہی 295 ڈالرز کا دنیا کا سب سے مہنگا برگر اور 1000 ڈالرز کی دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم فروخت کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *