یونیورسٹی میں پروپوز کرنے والے جوڑے کے درمیان علحیدگی


0

کہا آپ کو یونیورسٹی آف لاہور (یو او ایل) سے نکالے جانے والا جوڑا یاد ہے، جنہوں نے یونیورسٹی کے اندر سب کے سامنے ایک دوسرے کو پروپوز کیا تھا، بعدازاں ان کی ویڈیو بی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی؟ البتہ دونوں کے حوالے سے خبریں ہیں کہ دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس مارچ میں ایک ویڈیو نے اس وقت سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا، جب ایک لڑکی نے ہاتھوں میں گلدستے کے ساتھ گھٹنوں کے بل نیچے بیٹھ کر سب کے سامنے پروپوز کیا تھا۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں گویا جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ تاہم یہ ویڈیو جوں ہی یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچی ، تو انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے، دونوں. اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی سے نکال دیا تھا۔

Image Source: Twitter

اس تمام صورتحال پر جب دونوں اسٹوڈنٹس یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے پیش ہوئے، تو یونیورسٹی نے ڈسپلن کے سخت کا فیصلہ کیا اور ایک آفیشل نوٹس جاری کیا ،جس میں دونوں اسٹوڈنٹس کو یونیورسٹی سے نکالنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی یونیورسٹی کے احاطے میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا اس پورے معاملے پر ایک تقسیم ردعمل تھا، ایک جانب لوگوں کی جانب سے جوڑے کی حمایت کی جا رہی تھی اور یونیورسٹی سے نکال جانے پر اظہارِ افسوس کیا جا رہا تھا وہیں دوسری جانب کچھ لوگوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ناصرف اقدام کی کھل کر حمایت کی بلکہ نوجوان جوڑے کے اس عمل کو شدید ناپسند کیا۔

بعدازاں اس جوڑے کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ دونوں نے ایک دوسرے سے شادی بھی کرلی ہے، یہی نہیں لڑکی کی جانب سے ٹوئیٹر پر بھی شادی کی خبر کی تصدیق کی گئی تھی، لیکن اب کچھ ماہ بعد اسی لڑکی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہے۔

Image Source: Youtube

ویڈیو میں موجود حدیقہ نے شہریار کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اپنی محبت کا عوامی طور پر اظہار کرنا ایک غلطی تھی۔ تاہم اسے یہ احساس بعد میں ہوا کہ یہ ایک خوفناک خیال یا عمل تھا۔

حدیقہ کے مطابق دونوں کی جانب سے پہلے پلان تھا پہچاننے جانے سے بچنے کے لئے وہ دونوں ماسک بہنیں گے، لیکن جب وہ شہریار کو پروپوز کرنے لگیں، گھٹنوں پر بیٹھنے لگیں، تو اس وقت اچانک کیسے اتنی عوام جمع ہوگئی اور اس ہی دوران وہ اور شہریار دونوں ہی ماسک پہنا بھول گئے، اگرچے پروپوز کرنے سے قبل وہاں محض ان کے دوست ہی موجود تھے۔

اس موقع پر حدیقہ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ ان کی اور شہریار کی کبھی شادی نہیں ہوئی تھی، شادی سے متعلق تمام خبریں جھوٹی تھیں، ان کے والدین نے جب شہریار کے اہلخانہ سے ملاقات کی، تو انہوں نے کہا کہ شادی کے لئے وہ ابھی بہت چھوٹا ہے، جبکہ بچپن میں ہی اس کی منگنی کردی گئی تھی۔

دوسری طرف اگر ویڈیو میں موجود لڑکے شہریار کی جانب سے بھی ایک انٹرویو دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ ان کی ایک غلطی تھی کہ انہوں نے گھر والوں سے پوچھے بغیر حدیقہ کا پروپوزل قبول کرلیا اور اس کے بعد وہ ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: وزارت انسانی حقوق کی طلباء کو یونیورسٹی سے نکالنے کی مخالفت

واضح رہے شہریار کی جانب سے انٹرویو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی گریجویشن مکمل کرنے کے بعد شادی کرلیں گے، لیکن ایک جانب سے حدیقہ ہیں، جو اس پورے معاملے سے ناواقف ہیں، کیونکہ شہریار کی طرف سے ایک لمبے عرصے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *