ترکی: کیلوں کی تصویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر 7 شامی پناہ گزین ملک بدر


0

ہم دنیا میں آئے روز عجیب وغریب واقعات کے بارے میں سنتے اور پڑھتے ہیں، جسے سن کر ناصرف حیرانگی ہوتی ہے بلکہ یقین کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں ترکی میں پیش آیا جہاں 7 پناہ گزین شامیوں کو کیلے کھانے اور ان کی تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر واپس وطن بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی حکومت نے 7 شامی پناہ گزینوں کو ملک بدر کا فیصلہ کرلیا، جس کی وجہ محض یہ تھی کہ شامی پناہ گزین نے کیلے کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ ایک شامی پناہ گزین طالبہ نے درجنوں کیلے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ، تو ترک شہریوں کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی، ترک شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک کیلا نہیں کھا پاتے ہیں اور آپ پناہ گزین ہونے کے باوجود درجنوں کیلے کھا رہے ہیں۔

Image Source: Screengrab

دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئیں اور معاملے میں بھی شدت آنے لگی، اور درعمل کے طور پر سوشل میڈیا پر شامی طالبہ کی حمایت میں مزید پناہ گزین شامیوں نے بھی ایسی ہی تصاویر شیئر کردیں، جس پر ترک شہری مزید برہم ہوئے اور انہوں نے ان ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تم لوگ ہمارے وطن میں ہم سے زیادہ مزے میں ہو، ترکی میں کیلے کھانے کے بجائے اپنے ملک واپس جاؤ اور اپنی سرزمین کو بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لو۔

کچھ ہی وقت میں یہ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ پھر حکومت کو مداخلت کرنا پڑی اور ایسے 7 شامی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا جنھوں نے سوشل میڈیا پر کیلے کھانے کی تصاویر ترک شہریوں کو محض اکسانے کے لیے شیئر کی تھیں۔

اس سلسلے میں ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان شامی پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اب انھیں شام واپس بھیجنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے ملک شام سال 2011 سے بدترین خانہ جنگی کا شکار پے، وہاں پچھلی ایک دہائی سے اتحادی افواج اور داعش کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ نتیجتاً ملک میں 3 لاکھ کے قریب افراد ناصرف اس جنگ میں لقمہ اجل بن گئے بلکہ ملک کی آدھی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔ اس افسوسناک اور انسانیت سوز حالات کے بعد شام سے بڑی تعداد میں متاثرہ عوام نے دیگر ممالک ہجرت کرکے پناہ لیں ہیں۔ ترکی بھی ان ہی چند ممالک میں شامل ہے، جہاں بڑی تعداد میں شامی متاثرہ افراد پناہ لئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں : لائیو سیشن کے دوران چینی انفلوئنسر نے خودکشی کرلی

یاد رہے چند روز قبل کولمبیا کی اسمبلی میں ایک انتہائی عجیب وغریب بل پیش کیا گیا تھا، جہاں کولمبین لبرل پارٹی کے رہنما کارلوس الیجاندرو کی جانب پیش کردہ بل میں تجویز دی تھی کہ پالتو جانور کی موت پر مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن چھٹی دینا چاہئے تاکہ مالک تمام آخری رسومات اور سوگ منا سکے۔ اس خبر نے لوگوں ناصرف حیرت مبتلا کردیا بلکہ اس خبر اپنی نوعیت کی ایک منفرد خبر قرار دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *