فیصل آباد میں مالک نے گائے سے والہانہ محبت کی مثال قائم کردی


-1

انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی خطہ ارض کا حصہ ہیں۔ انسان کی انسان سے محبت اور خلوص تو عام بات ہے، لیکن انسان کی جانور سے محبت ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ بلکہ جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لئے ان کے پالتو جانور گھر کے فرد کی سی اہمیت رکھتے ہیں۔ اسی لئے دنیا میں انسان کی جانوروں سے محبت کی کئی مثالیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔

ایسی ہی والہانہ محبت کی ایک مثال فیصل آباد کے شخص نے قائم کی ہے اس شخص نے پولیس کی ناکامی کے بعد اپنی چوری ہونے والی پالتو گائے کو 6 ماہ بعد خود بازیاب کروا لیا اور جب گمشدہ گائے واپس آئی تو پورے گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا۔

Image Source: Screengrab

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے گاؤں 240 گ ب میں چھ ماہ قبل ذوالفقار علی کی پالتو گائے چوری ہوگئی تھی جس کا مقدمہ درج کروانے کے باوجود بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Image Source: Screengrab

پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر گائے کی محبت میں گرفتار ذوالفقار خود اپنی گائے کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا اور چھ ماہ کی سخت جدوجہد کے بعد سرگودھا کے علاقے سے اپنی گائے بازیاب کروانے میں کامیاب ہو گیا۔ گمشدہ گائے کے ملنے پر گاؤں میں جشن کا سماں بندھ گیا، مکینوں نے گائے کے مالک کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اس خوشی کو دوبولا کرنے کے لئے مکینوں نے ڈھول کی تھاپ پر  بھنگڑے ڈال کر گائے کا استقبال کیا اور گائے کو پورے گاؤں کی گلیوں میں گھمایا گیا۔جبکہ اس موقع پر مالک کی جانب سے گاؤں کے تمام مکینوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔

دوسری جانب ،ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو جانوروں کو تکلیف پہنچانا، مارنا اور تنگ کرنے کو غلط فعل نہیں سمجھتے ۔ایسا ہی ایک وحشیانہ تشدد کا واقعہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کھارادر کی غوثیہ موبائل مارکیٹ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی کتے کو باندھ کر اس پر لاٹھی سے تشدد کر رہا ہے، جس سے کتا سخت اذیت میں ہے جبکہ لوگوں کا ہجوم ان اذیت ناک مناظر سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور کوئی اس شخص کو نہیں روک رہا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

یاد رہے عیدالاضحی کے موقع پر بھی کراچی میں ایک انسانیت سوز واقعہ منظرعام پر آیا تھا، جہاں ایک شہری نے پڑوسی سے لڑائی پر اس کی قربانی کی گائے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ ابتداء میں لوگ پریشان تھے کہ یہ کیسے ممکن ہوا، بعدازاں سی سی ٹی وی سے تصدیق ہوئی کہ یہ حرکت کرنے والا ان کا اپنا پڑوسی ہی ہے۔ بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ ملزم روپوش ہوگیا تھا۔

Story Cortesy: Geo News


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *