لائیو سیشن کے دوران چینی انفلوئنسر نے خودکشی کرلی


0

دنیا بھر میں ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کرنے والوں کی تعداد میں ایک واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، پریشانیوں میں مبتلا ایسے لوگوں کو بظاہر زندگی ختم کرنا واحد اور آسان حل نظر آتا ہے۔ افسوس ہمارے معاشرے میں بھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے بلکہ ایسے لوگوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے اور پہلا سے ٹوٹا شخص اور بھی ٹوٹ جاتا ہے، جس کے بعد وہ انتہائی اقدام آٹھانے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں چین کے درالحکومت بيجنگ میں پیش آیا، جہاں چینی ویڈیو آرٹسٹ اور انفلوئنسر نے شائقین کے اکسانے پر لائیو سیشن کے دوران کیڑے مار دوا پی لی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

luo xiao maomao
Image Source: Sup China

تفصیلات کے مطابق 25 سالہ چینی انفلوئنسر ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی پچھلے کچھ عرصے سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھیں اور چند روز قبل وہ چینی سوشل میڈیا ایپلیکیشن ’ڈویین‘ پر موجود تھیں۔ جہاں لائیو سیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کے تمام مداح اور دوست جانتے ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن کی وجہ سے دو ماہ اسپتال میں گزار کر آئی ہیں۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی کے قریبی دوست نے بتایا کہ لائیو سیشن کے دوران کسی نے انہیں کیڑے مار دوا پینے پر اکسایا جس کے بعد ان کی طبعیت بگڑ گئی تھی، لہذا انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

Image Source: Sup China

جس کے بعد ان کی موت کے بعد ویڈیو اور اسکرین شاٹس تیزی سے وائرل ہونے لگے۔ کئی مواقعوں پر شائقین کہتے ہیں کہ ’اسے یعنی کیڑے مار دوا کو جلدی پیو،‘ جبکہ کچھ لوگوں نے وہاں سے پولیس اور امدادی کارکنوں کو مدد کے لیے فون کرتے بھی دکھائی دیئے ہیں۔

ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی کے قریبی دوست کا مزید کہنا تھا کہ وہ خودکشی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ کیڑے مار دوا اپنے ساتھ ویڈیو میں رکھ کر صرف اپنے پرانے محبوب کی توجہ چاہتی تھیں جو کچھ عرصے قبل اس سے علحیدہ ہوگیا تھا۔

دوسری جانب خاتون انفلوئنسر کے اہلِ خانہ نے لائیو اسٹریم کے دوران موجود تمام افراد پر مقدمے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے اکسانے پر انہوں نے زہر پیا اور ہلاک ہوگئیں۔

اس حوالے سے وکیل سے رابطہ بھی کیا گیا ہے جس میں لائیو اسٹریم کے پیغامات کو جان بوجھ کر خودکشی کی ترغیب کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے اپنی خاتون ویٍڈیو آرٹسٹ اور انفلوئنسر ژیاؤ ماؤ ماؤ ژی اپنی پُرکشش اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے وہ بہت مقبول تھیں، صرف 38 ویڈیوز کی بنا پر ان کے مداحوں کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی تھی، چینی نوجوان میں ان کی شخصیت کے خوب چرچے رہے ہیں۔

یاد رہے پچھلے کچھ عرصے میں ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کرنے والوں کی تعداد غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اگر پڑوسی ملک بھارت کی ہی بات کرلی جائے، تو بالی ووڈ کے مشہور ومعروف اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ برس ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔

کچھ عرصے بعد سندیپ نہر نامی بھارتی اداکار کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔ انہوں نے اس اقدام سے قبل ایک سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کی تھی، جسے ان کی سوسائیڈ نوٹ قرار دیا تھا، جس میں انہوں نے پیشہ ورانہ اور گھریلو زندگی کو لیکر ذہنی تناؤ کا اظہار کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *