ٹک ٹاک اسٹار حریم نے شیخ رشید کو “بھائی” قرار دے دیا


0

پاکستان کی مشہور و معروف سوشل میڈیا سلیبریٹی اور ٹک ٹاک اسٹار فزا حیسن عرف حریم شاہ یوں تو کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہیں پاکستان میں شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب ان کی مشہور ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک پر متنازعہ ویڈیوز سامنے آئی، جن میں ہر گزرتے دن ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا رہا بلکہ ان کی ویڈیوز کا مواد ملکی میڈیا میں بحث کا باعث بن گیا۔

آٹھائس سالہ حریم شاہ کے اس وقت ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر تقریباً 4 ملین کے قریب فالورز ہیں، جبکہ اس دوران ان کی ویڈیوز پر ملینز کے قریب ویوز بھی دیکھے گئے ہیں۔ جس کے بعد وہ پاکستان میں ایک سیلبرٹی بن کر سامنے آئیں۔ اگرچہ مرکزی میڈیا میں ان کا پہلی بار باقاعدہ نام س وقت گردش ہوا، جب ان کی پاکستان فارن آفس میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے سب کو چونکنے پر مجبور کردیا تھا۔

Image Source: Instagram

کیونکہ وائرل شدہ ویڈیو میں سب کا یہی سوال تھا کہ آخر اتنے حساس ادارے کے دفتر میں ایک معمولی سی ٹک ٹاکر اسٹار کو اندر آنے کی اجازت کس نے دی، جب وہ ویڈیو بنا رہیں تھیں تو کسی نے انہیں روکا کیوں نہیں؟ لیکن بات محض یہیں تک نہیں رہی، حریم شاہ کی جانب سے ہر تھوڑے دن بعد کسی نہ کسی مشہور شخصیت کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ جس کے بعد بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا ہو یا الیکڑانک میڈیا ہر جگہ بس تذکرہ چلتا رہا حریم شاہ کا کہ آخر کون ہیں یہ خاتون۔

اس سلسلے میں ایک بار سے پھر ٹک اسٹار حریم شاہ آج کل ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اور وجہ اس بار کئی ویڈیو یا سیلفی نہیں ہے بلکہ وجہ ہیں، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد جنہیں حریم شاہ نے اپنا بھائی قرار دے دیا ہے۔

کراچی میں دیئے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں، بہن ہونے کے ناتے وہ شیخ رشید کو مشورہ دینا چاہتی ہے کہ وہ اب جلدی سے شادی کرلے جوکہ ان کے لئے بہتر بھی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو خبر کو خبر دار بھی کردیا کہ “یہ ان کے لئے بہتر بھی ہے، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔

Image Source: Instagram

واضح رپے گزشتہ برس موجودہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس میں وفاقی وزیر کو ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے ساتھ لائیو کال پر دیکھا گیا تھا۔ جوکہ خود حریم شاہ کی جانب سے جاری کی گئیں تھیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا ہے، جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا ملے گا، میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فلحال میرا کسی اور سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں پسند ہیں، وہ سنجیدہ طور پر پسند ہیں “. یہی نہیں انہوں نے مزید کہا تھا کہ انہیں محض بلاول ہی نہیں پسند بلکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی پسند ہے۔ جبکہ بعدازاں انٹرویو میں پوچھے گئے سوال میں ان سے ایک بار پوچھا گیا بلاول کے حوالے سے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی ہیں۔

جس کے بعد ان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ “اگر شیخ رشید احمد آپ کو شادی کا پیغام بھیجیں تو قبول کریں گی، جس پر جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ عمر میں کافی زیادہ ہیں، وہ ان سے شادی کیوں کریں گی، بقیہ زندگی کیا ہو ایک بیوہ کے طور پر گزاریں گی؟

یہی نہیں کچھ ماہ قبل ان کی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنونیئر فاروق ستار کے ساتھ دیکھا گیا تھا، بعدازاں ملاقات کے بعد حریم شاہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل میں ناٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *