آئی فون ڈھونڈ کر دینے والے کو 5 لاکھ روپے انعام، اداکارہ میرا کا اعلان


0

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنے منفرد اور نرالے انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی فلمی اداکارہ میرا سے کون واقف نہیں ہے۔ ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ حالات کچھ بھی اور کیسے بھی ہوں لیکن اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر بہت ہی اچھے طریقے سے آتا ہے۔

ان دونوں مشہور اور معروف فلمی اداکارہ میرا ایک بار پھر سے خبروں میں ہیں، لیکن اس بار کوئی تنازعہ تو سامنے نہیں آیا البتہ اس بار وجہ کافی سنجیدہ دیکھائی دیتی ہے۔ جس کو لیکر اداکارہ میرا کی جانب سے ایک بڑا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری میں ڈرامہ کوئن کے نام سے پہچانے جانے والی اداکارہ میرا جی کا موبائل فون (آئی فون) کھو گیا ہے، جس کو لیکر وہ کافی پریشان بھی ہیں، جس پر انہوں ایک انوکھا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ان کا آئی فون تلاش کرکے دے گا، وہ اسے 5 لاکھ روپے بطور انعام دیں گی۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو پیغام، جس میں اداکارہ اپنی گاڑی میں بیٹھی دیکھائی دیتی ہیں۔ اس دوران ویڈیو پیغام میں میرا اپنے تمام مداحوں کو اطلاع فراہم کرتی ہیں کہ ” میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے اور جو بھی کوئی اگر موبائل تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا، میں اسے 5 لاکھ روپے انعام دوں گی”.

اس دوران اداکارہ میرا کافی پرسکون نظر آرہی ہیں، ناصرف چہرے پر مسکراہٹ بھی تھی بلکہ کوئی پریشانی بھی واضح نہیں تھی۔ جس پر لوگوں کی جانب قیاس کا عمل شروع ہوگیا ہے، کچھ کا تو خیال ہے کہ انعامی رقم کے محض آدھے پیسوں آئی فون کا سب سے ایڈوانس فون آسکتا ہے۔

واضح رہے سال 2020 کے اندر اداکارہ میرا مختلف وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہی ہیں، گزشتہ ماہ ہی کا ذکر کرلیا جائے تو ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے عرصے میں غریبوں کی مدد کرنے کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Image Source: Twitter

بعدازاں اداکارہ میرا نے لاہور پریس کلب پر منعقدہ جذباتی پریس کانفرنس میں تمام الزامات کو مکمّل طور پر رد کردیا تھا۔ “کچھ لوگ مجھ جیسی حقیقی زندگی کی ہیروئن پر الزامات عائد کررہے ہیں”۔ اداکارہ میرا کے مطابق میرا گھر کوئی پناہ گاہ نہیں ہے، یہ میرا گھر ہے، میں اس میں رہتی ہوں، میں پاکستان کی سپر اسٹار ہوں اور پاکستان کی ہیروئن ہوں۔

اداکارہ میرا نے مزید کہنا تھا کہ “وہ فلموں اور حقیقی زندگی میں، کسی ہیروئن کے کردار میں رہتی ہیں”۔ میرا کا یہ دیا جانے والا بیان لوگ سمجھنے سے قاصر تھے، کہ آخر وہ کس بات کا ذکر کررہی ہیں۔

Image Source: Twitter

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ “شاید یہ صرف ان کا قصور ہے کہ وہ انسانیت کی خاطر لوگوں کی مدد کرتے ہیں،” انہوں مزید بتایا کہ وہ ایک اچھی بیٹی، ایک اچھی دوست، ایک اچھی بہن، معصوم، نیک اور ایک اچھی انسان ہیں”.

یاد رہے معروف فلمی اداکارہ میرا ان دنوں پاکستان میں مقیم ہیں، کچھ وقت قبل وہ امریکہ میں مقیم تھیں جہاں انہوں نے شوز کرنا تھے جوکہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث موخر ہوگئے تھے، لہذا پھر انہیں اس پر 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، جس پر اداکارہ میرا نے پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 4 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے میرا جی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موجودہ مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ گھر کے سات افراد ان کی زیر کفالت ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *