اداکارہ میرا کا اپنے دادا کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف


0

پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنے منفرد اور نرالے انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی فلمی اداکارہ میرا سے کون نہیں واقف ہیں۔ ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ حالات کچھ بھی اور کیسے بھی ہوں لیکن اداکارہ میرا کو خبروں میں رہنے کا ہنر بہت ہی اچھے طریقے سے آتا ہے۔

ان دونوں مشہور اور معروف فلمی اداکارہ میرا ایک بار پھر سے خبروں کی زد میں ہیں، اس بار کوئی تنازعہ تو سامنے نہیں آیا البتہ اس بار خبروں میں آنے کی وجہ ان کے دادا ہیں، جن کے حوالے سے میرا کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

View this post on Instagram

#meerajee

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on

تفصیلات کے مطابق لولی ووڈ اداکارہ میرا نے معروف ٹی وی آرٹسٹ ثمینہ پیرزادہ کو حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے دوران انٹرویو جہاں زندگی سے متعلق کئی اہم واقعات بیان کئے وہیں اداکارہ میرا نے اپنے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ددھیال کا صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے ہے جبکہ ان کے دادا ایک حکیم تھے، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا افواج پاکستان کے پرسنل ( ذاتی) حکیم تھے، جس پر انٹرویو لینے والی ثمینہ پیرزادہ کو بھی سن کر کافی حیرانی ہوئی، جس پر انہوں نے لمبا “او” کی صورت میں جواب دیا۔

اس دوران اداکارہ میرا نے مزید بتایا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دور میں جو جنگ ہوئی تھی، اس جنگ کے دوران جتنے بھی پاکستانی سپاہی زخمی ہوتے تھے، ان زخمی سپاہیوں کی مرہم پٹی ان کے دادا کیا کرتے تھے۔ جبکہ اپنے دادا کی عمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ وفات کے وقت ان کی عمر 120 برس تھی، جبکہ ان کی دادی آج بھی زندہ ہیں اور ان کی عمر 98 برس ہے۔

دوسری جانب اپنے ننیال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ ان کے نانا کا تعلق جالندھر سے تھے جبکہ ان کی نانی ہندوستانی خاتون تھیں، جو آزادی کے بعد ہارون آباد آکر شفٹ ہوگئے تھے۔

اس انٹرویو میں اپنی حقیقی نام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے ایک بڑا انکشاف کیا، اداکارہ میرا کے مطابق ان کی نانی کا تعلق ہندوستان سے تھا، چنانچہ وہ مجھے میرا کے نام سے پکارا کرتی تھیں، نانی کے مطابق میں میرا جیسی تھی، جبکہ ان کے نانا انھیں ارتضی کے نام سے بلاتے تھے، میری خواہش ہے کہ مجھے ارتضی کے نام سے ہی پکارا جائے۔

اداکارہ میرا نے اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دوسری شادی ہوئی تھی، ان سے جو بچے ہیں، وہ بھی ہمارے ساتھ ہی رہا کرتے تھے۔

واضح رہے اداکارہ میرا ان دنوں پاکستان میں مقیم ہیں، کچھ وقت قبل وہ امریکہ میں مقیم تھیں جہاں انہوں نے شوز کرنا تھے جوکہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث موخر ہوگئے، جس پر انہیں 1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا، جس پر اداکارہ میرا نے پنجاب آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سے 4 کروڑ روپے کی مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے میرا جی نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موجودہ مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ جبکہ گھر کے سات افراد ان کی زیر کفالت ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *