اداکارہ آمنہ الیاس ساتھی اداکاراؤں پر کیوں ہوئیں برہم؟


0

بدقسمتی ہم اس معاشرے کا حصہ جہاں پر انسانوں میں مختلف بنیادوں پر تفریق ہے، کہیں امیر و غریب کا فرق ہے تو کہیں نسل و ذات پات کا فرق ہے اور انہی تقسیموں میں ایک سب سے بڑی انسانی تقریق رنگت کی بنیاد پر ہے۔ ہمارے ہاں اگر آپ کسی سے خوبصورتی کے پیمانے کا سوال کریں گے تو یقیناً پہلا جواب گورا رنگ کا ہے گویا گورا رنگ نہیں تو انسان خوبصورت نہیں۔ معذرت کے ساتھ لیکن یہ ایک انتہائی سطحی سوچ اور کم ظرف معاشرے کی نشانی ہے۔

بحرحال یہ ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت ہے اور یہ حقیقت اس وقت اور بھی زیادہ کڑوی تب ہوتی ہے جب یہ پیمانہ محض خواتین کے لئے رکھ دیا جاتا ہے، مثلاً اگر آپ کا گورا رنگ ہوگا، آپ۔خوبصورت ہونگے تو زیادہ جلدی شادی ہوگی اور رشتے بھی اچھے آئیں گے۔ اس سوچ کے پروان چڑھنے کے باعث ہمارے معاشرے وہ طبقہ سامنے آیا جس نے انسان کی رنگت کو گورا کرنے کے لئے فئیرنس کریم متعارف کروائیں، جس نے لوگوں کو اعتماد دیا کہ وہ بھی گورے ہوسکتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں لوگوں نے خریدیں اور آج یہ ایک بڑا وسیع کاروبار ہے، جس کے لئے اشتہاری کمپنیاں اب نامور شخصیات کو اپنے اشتہارات کا حصہ بناتی ہے ، جن میں زیادہ تر شوبز شخصیات ہوتی ہیں تاکہ لوگ متاثر ہوکر یہ کریمیں خریدیں اور استعمال کریں۔

https://www.instagram.com/p/CFjPJBzHKea/

البتہ پاکستان میں بھی اس طرح کی کریموں کے اشتہارات بنائے اور چلائے جاتے ہیں جس کے لئے شوبز انڈسٹری کی نامور فنکاروں کو ان اشتہارات میں بھاری معاوضے کے عوض شامل کیا جاتا ہے۔

اس ہی حوالے سے پاکستانی مشہور و معروف اداکارہ آمنہ الیاس کی رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر بھڑک اٹھی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک سے عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کررہی ہیں۔

اداکارہ آمنہ الیاس کا مزید کہنا تھا کہ بطور عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسروں کس اس کہ خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں اور انھیں خود کو کم خوبصورت محسوس کروائیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کی سوچ و فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم آنی چاہیئے۔

https://www.instagram.com/p/CFuM4GoH4zk/

اس ہی ٹوئیٹ میں اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے( اینڈ ٍ کلرازم) کا ھیش ٹیگ استعمال کیا گیا، جس کا مطلب رنگت کے فرق کا خاتمے کے ہیں۔

واضح رہے پاکستان شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی نامور اداکارائیں ہیں جنہوں نے بھاری بھرکم معاوضے کی آفروں کے باوجود رنگ گوری کرنے والی کریموں کے اشتہارات کرنے سے معذرت کرچکی ہیں، جن میں ماہرہ خان، صنم سعید، عائشہ عمر ، حریم فاروق، اقراء عزیز، جگن کاظم، ایمان سلیمان، منشا پاشا اور دیگر اداکارائیں شامل ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *