کراچی میں خاتون موٹر سائیکل لفٹر ماڑی پور روڈ سے گرفتار


0

گزشتہ چند روز میں شہر کراچی میں جہاں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی شہر بھر میں پولیس پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے کے تحت پولیس کی جانب سے ماڑی پور روڈ پر کاروائی کی گئی جہاں سے دوران کاروائی پولیس نے خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ماڑی پور روڈ پی اسٹاپ کے پاس کاروائی عمل میں لائی گئی جہاں سے پولیس نے خاتون موٹر سائیکل لفٹر کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والی لڑکی کی عمر 18 سال جبکہ ملزمہ کٹو باکسر کے نام سے جانی جاتی ہے۔

ملزمہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمہ لڑکی کا روپ دھار کر واردات کیا کرتی تھی۔ لڑکی کا گینگ تین افراد پر مشتمل ہے، جس میں 18 سالہ لڑکی اس گینگ کی سرگنا بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر ملزمان میں 14 سالہ چھوٹو اور 20 سالہ واسط عرف دادا شامل پے، تاہم دونوں ملزمان اس وقت مفرور ہیں جن گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب گرفتار ملزمہ 18 سالہ کٹو باکسر کی پاس سے پولیس کی جانب سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ پر مقدمہ درج کرتے ہوئے، آج عدالت میں پیش کردیا گیا۔

پولیس کا اس کیس کے حوالے سے مزہد کہنا ہے کہ ملزمہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ملزمہ لڑکوں والے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کیا کرتی تھی۔ تینوں ملزمان کراچی میں واردات کیا کرتے تھے جبکہ چوری شدہ گاڑیاں بلوچستان لے جاکر بیچ دیا کرتے تھے۔ اس دوران ایک اور حیران کردینے والی بات سامنے آئی کہ لڑکی کو باکسر اس لئے کہا جاتا تھا کہ ملزمہ لیاری میں باقاعدہ باکسنگ سیکھا کرتی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *