والدین سے بدتمیزی کی سزا بیٹی “کتے” میں تبدیل، ویڈیو وائرل


0

گزشتہ کچھ روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور یوٹیوب پر ایک خوفناک ویڈیو وائرل ہے، جسے اب تک کئی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کیونکہ اس ویڈیو کا موضوع ہے بہت الگ ہے، بتایا جاتا ہے کہ ایشیائی ملک میانمار میں ایک لڑکی نے اپنے والدین کی توہین کی جس کے بعد وہ کتے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ خبر چھوٹی یے، اور در حقیقت یہ آسٹریلوی فنکار کے ذریعے آرٹ کی تنصیب دیکھائی دیتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ ویڈیو یوٹیوب پر 9 دسمبر 2020 کو پوسٹ کی گئی ہے، البتہ یہ ویڈیو اب تک تقریباً 14 لاکھ 80 ہزار کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ویڈیو کی ابتداء عنوان سے شروع ہوتی ہے جو برمی میں ہوتی ہے بعدازاں وہ انگریزی میں تبدیل ہوتی ہے۔ جیسے”یہ واقعہ لیبوٹہ میں پیش آیا ہے”. یہ ایک ایسی عورت کی سچی کہانی ہے جو ایک حقیقی شخص سے کتے میں بدل گئی ہے “.

واضح رہے لیبوٹہ میانمار میں واقع اییاروادی ڈیلٹا میں واقع ایک قصبہ ہے۔ ویڈیو میں انسان نما جانور کا فوٹو کولاج اور لیبوٹہ کے لئے شہر میں داخلے کا نشان دکھایا گیا ہے۔ جبکہ ایک برمی وائس اوور آٹھ منٹ تک مبینہ کہانی بیان کرتا ہے۔

Image Source: AFP

اس ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ان کا اصل نام ما کہیں ہالا ہے، اور ان کا تعلق میانمار کے شہر لیبوٹہ سے ہے، ویڈیو میں خاتون کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کو۔کتے سے مشابہت دی، جس کے بات ہوا کچھ یوں کہ خاتون خود کتے میں تبدیل ہوگئیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون جن کا نام سے ما کہیں بالا ہے، ان کی عمر تقریباً 16 سے 17 بتائی جاتی ہے، جبکہ مذہب کے حوالے سے تو وہ بدھسٹ ہیں البتہ کردار کے لحاظ سے انہیں بدتمیزی اور بد تہذیب بتایا جاتا ہے۔ اگرچہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی لیکن افسوس کے ساتھ وہ ان کی ذرا سی بھی عزت نہیں کرتی تھی۔ وہ ہمیشہ گھر میں ان پر چیختی چلاتی رہتی تھی. جس کی وجہ سے بالآخر دنیا میں اسے ایک عذاب سے گزرنا پڑا۔

ویڈیو میں دیئے جانے والے وائس اوور کے مطابق، ما کہیں بالا ایک روز اپنی موناسٹری (عبادت کرنے والی جگہ) سے گھر واپس آئی تو اس کے گھر پر رات کا کھانا پکا ہوا نہیں تھا، جبکہ وہ کسی مذہبی رسوم کے تحت بھوکی تھی، اس نے اپنی والدہ کو “کتیا” کہا اور پھر اچانک ہی وہ بےہوش ہوگئی، بعدازاں جب اسے پوش آیا تو، معلوم ہوا کہ وہ اب پہلے کی طرح انسان نہیں رہی ہے بلکہ وہ “کتے” میں تبدیل ہوگئی ہے۔

Image Source: AFP

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو کے مطابق یہ واقعہ سال 2002 میں پیش آیا تھا، لیکن اچنبھے کی بات ہے کہ گزشتہ برس بھی ایسی ہی ایک ویڈیو اس ہی نام سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی تھی، جیسے تقریباً 1.2 ملین کے قریب لوگوں نے دیکھا تھا۔ لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا، وہ یہ جھوٹی خبر تھی۔

اس ویڈیو میں ظاہر ہونے والی تصویر کے پیچھے کچھ اور حقائق پوشیدہ ہیں درحقیقت یہ تصویر کو آسٹریلوی آرٹسٹ پیٹریسیا پکنینی کی آرٹ کا ایک نمونہ ہے جو کینیڈا کے براڈ کاسٹر سی بی سی نیوز نے 25 ستمبر 2018 کو ایک رپورٹ میں شائع کیا تھا۔

اس رپورٹ کی ہیڈ لائن میں لکھا گیا کہ آرٹ کے ذریعے انسانوں اور جانوروں کے مابین پُرجوش اور پیچیدہ تعلقات کا اظہار ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آسٹریلیائی فنکار پیٹریسیا پکنینی جو ہائبرڈ جانوروں کے حیران کن اور دل چسپ مجسمے سازی میں ماہر ہیں، انہوں نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کے ذریعے ایک ہیومنوائڈ بیور، انسان نما خنزیر اور اس کے خاندان کی عکاسی کی۔

ذیل میں ویڈیو سے لی گئی تصویر ( بائیں طرف) اور سی بی سی رپورٹ میں شائع ہونے والی تصویر (دائیں طرف) کا اسکرین شاٹ موازنہ کیا گیا ہے۔

Image Source: AFP

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد اے ایف پی پیٹریسیا پیکینینی کے اسٹوڈیو منیجر راجر مول نے 17 دسمبر کو اپنی ایک ای میل کے ذریعے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ تصویر “دی ینگ فیملی” کے عنوان سے پیٹریسیا کے آرٹ کا نمونہ ہے۔ انہوں نے اپنی ای میل میں ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پیٹریسیا اپنے آرٹ ورک کی غیر مجاز استعمال کی اجازت نہیں دیتیں خاص طور پر اس قسم کے مضحکہ خیز کاموں کے لئے۔ خیال رہے کہ پیٹریسیا پکنینی ایک مشہور ومعروف آرٹسٹ ہیں جو مختلف ذرائع ابلاغ میں کام کرتی ہے جس میں پینٹنگ، ویڈیو ، السٹریشن، ڈیجیٹل پرنٹس اور مجسمہ سازی شامل ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں لڑکی کی اپنے والدین سے ناروا سلوک کی کہانی ایک طرف لیکن اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں آج ہم اپنے آس پاس کئی لوگوں کو اپنے والدین کی توہین کرتے دیکھتے ہیں اور وہ اس اقدام پر شرم بھی محسوس نہیں کرتے۔ بعض نافرمان اولادیں تو بے رحمی سے اپنے والدین کو پیٹنے سے بھی گریز نہیں کرتیں اس طرح کا ایک واقعہ کچھ عرصے قبل پیش آیا تھا جس میں ایک بیٹے نے اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ مار پیٹ کی لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیٹے نے اپنی شرمناک حرکت پر ماں سے معافی مانگ لی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *