ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا شاہد آفریدی کے بیان پر مایوسی کا اظہار


0

مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہد خان آفریدی ٹک ٹاک پر پابندی کی حمایت کرینگے، مجھے ایسی امید نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دینے کے بیان پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ وہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بہت بڑی پرستار ہیں تاہم انہیں افسوس ہے کہ سابق کپتان نے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ ان کہنا تھا کہ شاہد خان آفریدی کو ٹک ٹاک پر بےحیائی کو ختم کرنے کی بات کرنی چاہیے تھی لیکن ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو درست نہیں کہنا چاہیے تھا۔

حریم شاہ کا دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ کسی بھی چیز پر پابندی عائد کرنا مسئلے کا حل نہیں ہوتا ہے لہذا اس بیان سے انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی جانب سے مشہور ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن کے استعمال پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔ اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہد خان آفریدی سے ٹک ٹاک پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، اسے بند ہونا چاہئے تھا۔ ان کا اس حوالے مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کا کبھی استعمال نہیں کیا البتہ اس کی ویڈیوز کے حوالے سے سنا ہے، جس نے بھی یہ فیصلہ کیا، بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے حریم شاہ پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں، اگر پاکستان میں چند مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز کا حوالہ دیا جائے تو یقینا ان میں ایک نام حریم شاہ کا ہوگا۔ کیونکہ ٹک ٹاک بنانا تو کوئی مشکل بات نہیں البتہ مشہور شخصیات اور حساس مقامات پر بنانا یقین کوئی چھوٹی چیز نہیں ہے، تاہم حریم شاہ کے لئے یہ چیز گویا کوئی بڑی بات نہیں، نامور سائنسدانوں کے ساتھ حریم شاہ کی ویڈیوز سے کون واقف نہیں ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *