اسپین سے خاتون ڈاکٹر محبت کی خاطر سرگودھا چلی آئیں


0

کہتے ہیں انسانی جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، انسان دنیا میں سوچتا بہت کچھ ہے لیکن ہوتا وہ ہی سب کچھ ہے جو اس کی تقدیر میں لکھ دیا جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا سرگودھا سے تعلق رکھنے والے نوجوان چوہدری عدیل راجا کی زندگی میں جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا استعمال ایک عام آدمی کی طرح کیا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہاں ایک غیر ملکی خاتون سے دوستی کے بعد اسے اپنا دل دے بیٹھے، جبکہ خاتون بھی ساتھ سمندر سے محبت کی خاطر دوڑی چالی آئیں۔

یہ محبت کی خوبصورت کہانی سرگودھا کے نوجوان چودھری عدیل راجا اور اسپین کی وروٹا ویرینک ہے، جنہوں نے زندگی میں سوچا نہیں تھا کہ وہ اپنے جیون ساتھی سے اس طرح ملیں گے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر ایک دوسرے کی پوسٹیں لائک کرتے کرتے کیسے دونوں کی محبت آپس میں پیار میں بدل گئی، اس کا احوال خود چوہدری عدیل رانجھا اور ان کی نئی نویلی دلہن کوروٹا ویرینکا نے ایک انٹرویو میں بتایا۔

اپنے دیئے گئے انٹرویو میں چودھری عدیل رانجھا نے اپنی محبت کا احوال کچھ یوں بتایا کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر ایک گانوں سے متعلق پیج کو لائک کیا ہوا تھا، جہاں کوروٹا ویرینکا نے ان کی پوسٹیں لائیک کیں اور پھر کچھ عرصے بعد عدیل کی جانب سے کوروٹا ویرینکا کو فرینڈ ریکویسٹ بھجی جسے اسپین نے قبول کرلی اور پھر اس کے بعد دونوں کی دوستی شروع اور دونوں ایک دوسرے بات کرنے لگے بعدازاں دوستی محبت میں بدل گئی اور عدیل رانجھا نے ایک روز کورو سے دل کا حال بتایا، جس پر انہوں نے عدیل رانجھا سے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی، کہ وہ پاکستان آکر دیکھنا چاہتی ہیں، بس پھر کیا وہ پاکستان آئیں، عدیل رانجھا سے ملنے کے بعد عدیل کی ہی ہوکر رہے گئیں، انہوں نے ناصرف چودھری عدیل رانجھا سے شادی کا فیصلہ کیا بلکہ دل سے اسلام بھی قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب ان کا اسلامی نام علیشاہ عدیل رکھا گیا ہے۔

چودھری عدیل رانجھا نے اپنی محبت اور پھر شادی کے حوالے سے مزید بتایا کہ جب کوروٹا ویرینکا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو وہ لمحہ بہت زیادہ حسین تھا، یقین نہیں آرہا تھا کہ ایسا سب کچھ ہو رہا ہے، کوئی شخص ان سے محبت کی خاطر پاکستان آرہا ہے، جبکہ اپنے والدین کے حوالے سے بات کرتے چودھری عدیل رانجھا نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں، جبکہ ان کے والدین پڑھیں لکھے، والد پولیس افسر اور والدہ اسکول ٹیچر، اس لئے انہیں راضی کرنے میں زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں۔ عدیل نے جب اپنے والدین کو کوروٹا ویرینکا کے بارے میں بتایا اور پھر ان سے ویڈیو کال پر بات کروائی تو انہیں بھی کوروٹا ویرینکا بہت پسند آئیں، لہذا جب وہ پاکستان آرہیں تھیں تو ان کے والدین ان کے ہمراہ ائرپورٹ پر کوروٹا ویرنیکا کو لینے گئے تھے، اس دوران خاندان کے دیگر لوگوں نے بھی بہت خوشی کا اظہار کیا۔

اسپین سے محبت کی خاطر پاکستان آنے والی کوروٹا ویرنیکا جو اب اسلام قبول کرنے کے بعد عالیشاہ عدیل ہیں انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان آکر انہوں نے عدیل کے ساتھ شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدیل اور ان کے اہلخانہ بہت اچھے ہیں اور وہ یہاں بہت زیادہ خوش ہیں۔

عالیشاہ عدیل ان دنوں پاکستانی کھانے بنانا سیکھ رہیں ہیں، ان کے مطابق اسپین کے کھانے اور پاکستان کے کھانے نہایت ہی مختلف ہیں، اسپین میں روٹی، چپاتی نہیں ہوتی ہیں، تاہم وہ پاکستانی کھانے بنانا سیکھ رہی ہیں جس میں چاول، سالن بنانا آگیا البتہ ہستے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلحال روٹی بنانا نہیں سیکھی ہے۔

علیشاہ عدیل پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں جبکہ چودھری عدیل رانجھا خود سول انجینئر ہے، دونوں میاں بیوی نے اپنے آنے والے پلان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اہلیہ اور ان کا مستقبل میں بھی پاکستان میں رہنے کا ارادہ ہے، علیشاہ کو بھی پاکستان بے حد پسند آیا ہے جبکہ وہ ایک ڈاکٹر ہیں لہذا ان کی اہلیہ یہاں پر ایک اسپتال بنانا چاہتی ہیں، جہاں غریبوں کا بالکل مفت ہوگا۔

واضح رہے حالیہ چند برسوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ پر غیر ملکیوں سے محبت اور پھر شادی کے رجحانات میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی ایک سب سے بڑی وجہ دنیا میں پاکستانی عوام کی ایماندار اور بھروسہ مندی ہے۔

Source: Urdu Point


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format