جاپان میں رہنے کا فیصلہ ملتوی ،جنت مرزا پاکستان آئیں گی


0

پاکستان کی نامور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے جاپان میں رہنے کا ارادہ ملتوی کرکے اپنے مداحوں کو جلد پاکستان واپس آنے کی نوید سنا دی۔

اس بات کا انکشاف حال ہی میں جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ وہ جاپان جارہی ہیں لیکن وہ نومبر میں واپس پاکستان واپس آئیں گی۔ خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

Image Source: Instagram

پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹوک پر پابندی عائد کرنے کے اعلان کے بعد 22 سالہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ’سوال و جواب‘ کے وائرل ٹرینڈ میں ایک مداح کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں لکھا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی اور پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ویڈیوشیئرنگ چینی ایپ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور نامناسب مواد نہ ہٹانے کے باعث پاکستان میں پابندی عائد کردی تھی اور 22 سالہ جنت مرزا کی وجہ شہرت ٹک ٹاک ہے جس کی وجہ سے آج وہ 10 ملین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہیں۔

پاکستان سے جانے کے فیصلے پر جنت مرزاکے مداحوں کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان سے جانے کی وجہ ٹک ٹاک پر اچانک پابندی ہے۔ لیکن اب جنت مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی کہ وہ پاکستان سے نہیں جارہی ہیں۔

Image Source: Instagram

تاہم اس حوالے سے یہ کہا جارہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹنے کے بعد جنت مرزا نے بھی جاپان جانے کا ارادہ ملتوی کر کے یک دم یوٹرن لے لیا ہے ۔

اس بات کا اظہار جنت مرزا نے اپنی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں کیا کہ وہ جاپان جارہی ہیں لیکن وہ نومبر میں واپس پاکستان آئیں گی۔

یاد رہے کہ جنت مرزا نامور پاکستانی ہدایت کار سید نور کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کے لئے واپس آئیں گے جس میں وہ بطور مرکزی کردار کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ پاکستان میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے جاپان واپس جانا چاہتی تھی۔

بائس سالہ جنت مرزا نے پاکستانی عوام کی ذہنیت کے بارے میں اپنے تبصرے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بری ذہنیت سے ان کی مراد سی سی پی او لاہور کے متنازعہ بیان تھا جو انہوں نے موٹروے ریپ کیس پردیا تھا۔

اپنے پچھلے بیان کے بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی جانتی ہیں کہ کچھ ہی دنوں میں ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹ جائے گی اور وہ اس وجہ سے پاکستان نہیں چھوڑ کر جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا فی الحال جاپان میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور انہوں نے وضاحت کی ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان واپس آئیں گی اور اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد دو تین ماہ بعد واپس جاپان جانے کا سوچ رہی ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ جاپان میں فلم کی تعلیم حاصل کرنےکاارادہ رکھتی ہیں تاکہ وہ پاکستان واپس آکر بطور ہدایتکار یا پروڈیوسر اپنی صلاحیتں منوا سکیں۔

سوشل میڈیا پر جنت مرزا کے اس بیان کے بعد صارفین کی طرف سے مختلف آراء دیکھنے میں آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا کے 10 ملین فالورز مکمل ہونے کی خبر کے اگلے ہی دن پی ٹی اے نے غیر مناسب مواد کی وجہ سےٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی تھی


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *