سونیا حسین کا پرانا بیان شرمین عبید سے تنازعے کی وجہ بن گیا


0

مشہور ومعروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق دیئے جانے والے بیان پر اسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اداکارہ سونیا حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر اداکارہ بھی خاموش نہ رہی اور انہوں نے شرمین عبید کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار شرمین عبید چنائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ اگرچے یہ اداکارہ سونیا حسین کی تین سال پرانی ویڈیو تھی، انہوں سال 2018 میں ایک انٹرویو دیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس مذکورہ انٹرویو میں میزبان کی جانب سے سونیا حسین سے پوچھا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو کون سی فلم میں کام نہ کرتیں اور پھر میزبان نے انہیں آپشن کے طور پر ماہرہ خان کی تین فلموں ’ورنہ، رئیس اور ہو من جہاں‘ کے نام بتائے تھے۔

جس پر سونیا حسین نے جواب میں کہا تھا کہ اگر وہ ماہرہ خان ہوتیں تو بھارتی فلم ’رئیس‘ میں کام نہ کرتیں، جس پر میزبان نے تعجب کا اظہارِ کرتے ہوئے انسے پوچھا تھا کہ وہ بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کیوں کام نہ کرتیں؟

سونیا حسین کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ اداکار کو اپنا کردار دیکھ کر اداکاری کرنی چاہیے، نہ کہ صرف ہیرو کی سائیڈ میں رہنے کی وجہ سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ مذکورہ ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جس پر کئی لوگ اپنا ردعمل دے رہے، انہیں لوگوں میں ایک نام شرمین عبید چنائے کا بھی ہے، جنہیں اداکارہ کا تبصرہ ایک آنکھ نہ بھایا۔ شرمین عبید نے لکھا کہ، وہ خود کو ماہرہ خان سے تشبیح نہ دیں، وہ کبھی بھی ماہرہ خان نہیں بن سکتیں، اس لیے انہیں ایسا کہنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

Image Source: Instagram

شرمین عبید چنائے لکھا کہ انہیں انڈسٹری میں موجود دوسری خواتین کی ایسے بے ادبی نہیں کرنی چاہیے، کیوں کہ ایسی بات کرنے سے ان کی پرورش کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔

ہدایتکار شرمین عبید چنائے کا بیان اداکارہ سونیا حسین کو ایک آنکھ نہ بھایا، انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون کی عوام کے سامنے توہین کرنا اور دوسری خاتون کی تعریفیں کرنے سے لگتا ہے کہ وبا نے لوگوں کو معاملے کی پوری بات کو سمجھے بغیر توہین کرنے کے لیے زیادہ وقت فراہم کیا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ سونیا حسین نے مزید لکھا کہ ان سے ایک سوال پوچھا گیا تھا اور انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جواب دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی اسٹوری میں شرمین عبید چنائے کو مخاطب کرتے ہوئے، ان پر واضح کیا کہ ان کے الفاظ کا انتخابٔ درست نہیں تھا اور ان کے بات کرنے کے انداز سے بھی ایسا نہیں لگا کہ وہ ایوارڈ یافتہ فلم ساز ہیں۔

اداکارہ سونیا حسین کے مطابق انہیں ماہرہ خان بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وہ بہترین اداکارہ ہیں اور یہ کہ ان کی اپنی حیثیت اور اہمیت ہے۔

مزید پڑھیں: شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ایمی ایوارڈز کے لئے نامزد

بعدازاں فلم اسٹار فیروز خان بھی مذکورہ بیان پر سونیا حسین میں کود پڑھے۔ سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں لکھا کہ انہوں نے یوٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو دیکھی، جس میں ایک خاتون دعویٰ کر رہی تھیں کہ شرمین عبید چنائے نے ان پر فلم بنائی اور آسکر ایوارڈ جیتا مگر بدلے میں انہیں کچھ نہیں دیا گیا۔ تاہم اب وہ دوسروں کی پرورش پر بات کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکار فیروز خان نے سونیا حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لوگ آپ کی تقدیر یا شناخت کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔ مضبوط رہیں۔

واضح رہے فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کچھ عرصہ قبل ترکش اداکاروں کے پاکستان میں کام کرنے پر بھی اعتراض کیا تھا، ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے پر انہوں تھا کہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ ایک ترکش اداکارہ جس کا ملک خود کرکٹ نہیں کھیلتا، وہ کرکٹ کی نمائندگی کررہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *