ترکش اداکارہ کو برانڈ ایمبسڈر بنانے کی خبر پر شرمین عبید سیخ پا


0

پاکستان میں ترکش فنکاروں کے کام کرنے کی ایک اور مخالفت سامنے آگئی اور اس بار یہ مخالفت معروف پاکستانی اسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی طرف سے کی گئی ہے۔ فلم ساز پاکستانی فنکاروں کے برعکس ترکش فنکاروں کے کام دینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور و معروف ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی اردو ڈبنگ میں گزشتہ رمضان المبارک سے نشر کیا جارہا ہے، چونکہ یہ ڈرامہ اسلامی فتوحات اور اسلامی تاریخ پر مبنی ہے، لہذا اسے پاکستان میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

Image Source: Instagram

یہی نہیں اس ڈرامے میں کام کرنے والے ترکش فنکاروں کو پاکستان میں خوب پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہوئی ہے، خاص کر مرکزی کردار ادا کرنے والے ایجن التان درزیتن اور اداکارہ ایثرء بلجیک پاکستان میں اب کسی تعارف کے محتاج نہیں رہے ہیں۔

ترکش فنکاروں کی اس ہی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کئی مشہور پاکستانی برانڈز نے ان کے ساتھ اشتراک کیا اور انہیں اپنے پروڈکٹس کا برانڈ ایمبسڈر بنایا۔ اس ہی سلسلے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے کچھ ماہ قبل پشاور زلمی کے مداحوں پیغام جاری کیا تھا کہ وہ سوچ رہے ہیں پی ایس ایل سیزن 6 کے لئے ترکش اداکار ایجن التان دزیتن اور ایثراء بلجیک کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنا دیں۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں ابھی کچھ روز قبل ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک کی جانب سے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک اسٹوری شئیر کی گئی تھی، جس میں انہوں اسلامیہ کالج کی ایک تصویر شئیر کی تھی اور اس پر لکھا تھا کہ “دی سٹی آف فلاور” یعنی پھولوں کا شہر۔ یہی نہیں ایسا ہی عنوان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی ٹوئٹ کیا تھا یعنی “دی سٹی آف فلاور”.

Image Source: Instagram

اور اب خبریں زیرگردش ہیں کہ پشاور زلمی کی جانب سے یہ حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، کہ ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک رواں برس ہونے والے پی ایس ایل سیزن 6 میں پشاور زلمی کی نمائیندگی کریں گی۔

اس حوالے سے جہاں ترکش فنکاروں کو پاکستانی انڈسٹری میں کام دینے کے حوالے سے جو تحفظات ظاہر کئے جارہے تھے، اس مقامی فنکاروں کی فہرست میں اب ایک اور نام کا اضافہ ہوا ہے اور وہ نام مشہور پاکستان فلم ساز شرمین عبید چنائے کا ہے۔

Image Source: Instagram

ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، فلم ساز شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ “یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ ایک ترکش اداکارہ جس کا ملک خود کرکٹ نہیں کھیلتا، وہ کرکٹ کی نمائندگی کررہا ہے۔

اس دوران اسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سوال کیا کہ آخر پاکستانی اداکاراؤں کو کیا ہوا ہے؟ کیا ہمارے پاس فنکار ختم ہوگئے ہیں جو ہم باہر ملک سے منگوا رہے ہیں؟ شرمین عبید چنائے کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری کے پاس آخر کیا رہے جائے گا، ہماری انڈسٹری مرجائے گی، اگر ہم ترکش اداکاراؤں سے وہ کام کروائیں گے جو کام پاکستانی اداکار کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکش ڈرامے “ارطغرل غازی“ کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے، جس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے ہیں۔ اگرچے کئی پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی اس ڈرامے کو پسند کیا ہے البتہ کچھ شخصیات جن میں اداکار شان شاہد، یاسر حسین ، فہد مصطفیٰ، ایمن منیب اور منال خان شامل ہیں، جنہوں نے اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کی مخالفت کی۔ جبکہ لیجنڈ اداکارہ ریما خان نے پی ٹی وی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کو نشر کرنے پر پابندی لگائے۔

تاہم عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کے دیکھتے ہوئے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ آج کا پاکستانی ڈرامہ شادی بیاہ، طلاق، مرد کی بے وفائی، عورت کی آزادی جیسے چند موضوعات تک محدود ہوکر رہ گیا ہے اور یہاں تاریخی اور اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے نہیں بنائے جا رہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *