شوبز فنکاروں کی جانب سے قوم کو جشن آزادی مبارک کے پیغامات


0

آج ملک بھر میں پوری قوم وطن عزیز اور مملکت خداداد پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے. ملک کے مختلف شہروں میں عوام کی جانب زبردست قسم کا چراغاں اور آتش بازی کرکے ملک کا 73 واں یوم آزادی منایا گیا۔ جہاں نظر گماہی جائے وہاں وہاں سبز ہلالی پرچم کی بہار نظر آرہی ہے۔ کسی نے اپنے گھر کو برقی قمقموں سے سجایا ہے تو کسی نے گلی محلوں کو جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجالیا ہے۔

جب اس خوشی کے موقع پر عوام جہاں ملک بھر میں عوام ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارک باد کے پیغامات بھیج رہے ہیں وہیں شوبز ستاروں نے بھی ملک بھر میں عوام کو مختلف انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کا مشہور و معروف نام شان شاہد جن کی اداکاری کی صلاحیتوں کے علاوہ لوگ ان کی حب الوطنی سے بھی خوب واقف ہیں، وطن سے محب اور ہمیشہ وطن کے دفاع میں بات کرنا شان کی ہمیشہ سے پہچان رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں اداکار شان شاہد نے یوم آزادی کے موقع پر جہاں پاکستان کو سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرا پیار، میرا جذبہ اور میری محبِ وطنی میں بطور تحفہ پاکستان کے لئے لایا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے دعا بھی کی کہ ہم ہمیشہ اس ہرے اور سفید رنگ کے جھنڈے کی محبت میں ایک رہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا میں روزانہ اس بات کا حلف لیتا ہوں کہ پاکستان کا دفاع اور اس سے ہمیشہ محبت کروں گا۔

اس موقع پر پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی زبردست اداکاری صلاحیتوں کے ذریعے ایک الگ پہچان بنانے والے فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جشن آزادی کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا “آزادی مبارک” اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی آزادی کے موقع پر کی گئی یادگار تقریر کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی باصلاحیت اداکارہ حنا الطاف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یوم آزادی کے حوالے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی وہیں انہوں نے آزادی کے موقع پر لاہور ریڈیو اسٹیشن کی تاریخ انساؤنسمنٹ بھی تحریر کی، جو یوں ہے کہ “یہ ریڈیو پاکستان ہے، آپ کو پاکستان بہت مبارک ہو”.

https://www.instagram.com/p/CD3HRO6lj4b/

جشن آزادی کے موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ وینا ملک نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کے لئے پیغام جاری کیا، جس میں انہوں پاکستان زندہ آباد لکھا اور ایک ویڈیو بھی جاری جس میں وینا ملک سفید لباس اور ہرے دوپٹے میں موجود ہیں اور پاکستان کا جھنڈا کسی مقام پر لگا رہی ہیں۔

مزید جانئے: بھارتی اداکار جاوید جعفری اور زیبا بختیار مک شادی کب ہوئی؟

معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جشن آزادی کے حوالے سے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے سب کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی وہیں پاکستان کے لئے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو کامیابیوں کی اس بلندی پر لے جائے جس کا سب خواب دیکھتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *