شاہد آفریدی اور اینکر پرسن ثنا بچُہ کی شادی کی افواہیں، ثنا بچُہ نے تردید کردی


0

سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور سابق ٹی وی میزبان ثنا بُچہ کے درمیان شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ یہ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب دنوں شخصیات کی ہمراہ ایک تصویر وائرل ہوئی۔ جس کے بعد متعدد سوشل میڈٰیا پیج اور یوٹیوب چینلز نے ثنا بُچہ اور شاہد آفریدی کی شادی کے دعوے کرنا شروع کردئیے۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مذکورہ تصویر گزشتہ پانچ سال میں متعدد بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ہر بار اس تصویر کے ساتھ نئے نئے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر یہ تصویر 2017ء میں وائرل ہوئی تھی اس وقت بھی اس تصویر کے منظر عام پر آتے ہی لوگوں نے خوب تنقید کی تھی لیکن اب اس کو ایک الگ ہی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Image Source: Instagram

جس پر ثنا بُچہ خود میدان میں اتر آئیں ہیں اور انہوں نے خود پر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہد آفریدی کیساتھ اس تصویر پر افسوس ہے۔ مجھے تو چاہیے تھا کہ یہ تصویر کھنچواتی ہی نہ۔ یہ تصویر تو چند سال قبل دوستوں کی ایک محفل میں ”لالا” کیساتھ کھینچی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ”لالا” پشتو زبان میں بھائی کو کہتے ہیں یوں ثنا بُچہ نے شاہد آفریدی کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔

اس بات کی تصدیق ثنا بُچا نے چند دن قبل ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کی اور بتایا کہ شاہد آفریدی کیساتھ یہ تصویر رمضان المبارک میں ایک سحری کی دعوت پر لی گئی تھی۔ اس دعوت میں میرے علاوہ اور دوست بھی شریک تھے لیکن لوگوں نے جھوٹ پھیلانے کے لئے غلط الزامات عائد کرنا شروع کر دیئے جن میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے۔

Image Source: Instagram

ثنا بُچہ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر اترواتے وقت ” لالا” خود گھبرائے ہوئے تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ کیمرے کی آنکھ میں اسے محفوظ کیا جائے۔ مجھے خود بھی چاہیے تھا کہ یہ تصویر کھنچواتی نہیں، اب جو ہونا تھا سو ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں بھی اس تصویر کو لے کر مختلف جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں اور تبصرے کئے گئے، اب پانچ سالوں کے بعد ایک بار پھر میری اور لالا کے درمیان شادی کی افواہوں کو پھیلانا شروع کردیا گیا ہے۔اس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے۔ثنا بُچا کے مطابق اب وہ سابق شوہر کا نام تک بھول گئی ہیں، ان کا چہرہ تک انہیں یاد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ان کے شوہر انہیں بھلا کر آگے بڑھ چکے ہیں، اسی طرح وہ بھی انہیں بھلا کر آگے بڑھ چکی ہیں اور اب ان کی دوسری شادی کا بھی کوئی امکان نہیں۔ ان کے مطابق ان کے والد انہیں مذاق میں کہتے ہیں کہ ان کے لیے کوئی شخص بنا ہی نہیں جو ان کے ساتھ شادی کر سکے۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

دوران انٹرویو انہوں نے مذاق میں کہا کہ وہ دوسری شادی کے لیے تیار بھی ہیں مگر انہیں کوئی شخص نہیں مل رہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو شخص ان سے شادی کرنے کا خواہش مند ہے، وہ ان سے رابطہ کرے۔ ثنا بُچہ نے مذاق مذاق میں یہ بھی واضح کیا کہ ان سے شادی کی خواہش رکھنے والا شخص دراز قد ہونا چاہیے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *