امریکہ میں موجود مشہور پاکستانی ہوٹل روز ویلٹ بند کرنے کا اعلان


0

پاکستان کے لئے ایک افسوسناک خبر، امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر سے مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ شدید مالی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے اہم ترین اقتصادی مرکز مین ہٹن میں واقع قومی ائیر لائن پی آئی اے کے مشہور و معروف روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر مکمل بند کردیا جائے گا، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث ہوٹل شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

Image Source: thenews.com.pk

جبکہ اگر آپ روز ویلٹ ہوٹل کی ویب سائٹ پر بکنگ کی تاریخوں کو دیکھیں تو آپ دیکھ سکیں گے کہ ویب سائٹ پر موجود دیئے گئے کیلنڈر میں بکنگ کا آپشن محض 31 اکتوبر تک کے لئے ہی موجود ہے آگے کی تاریخوں پر کراس کا نشان لگا ہوا ہے۔

واضح رہے روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے اور پُرکشش ترین ہوٹلوں میں ہوتا ہے، یہی نہیں تاریخی اعتبار سے بھی اس ہوٹل کو کافی اہمیت حاصل ہے، روز ویلٹ ہوٹل کا افتتاح 23 ستمبر 1924 کو ہوا تھا جبکہ اس ہوٹل کا نام سابق امریکی صدر تھیوڈور روز ویلٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔

اگرچہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے حوالے سے اگر بات کرلی جائے تو یہ ہوٹل پی آئی اے کی جانب سے سال 1979 میں لیز پر حاصل کیا تھا جبکہ سال 1999 میں پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اسے 36 بلین ڈالرز کے عوض اسے خرید لیا گیا تھا۔ موجودہ دور کی بات کی جائے تو روز ویلٹ ہوٹل کی مالیت اس وقت ایک ارب ڈالرز سے زائد بتائی جارہی ہے۔

Image Source: citytours.com

یہ ہوٹل جہاں امریکی شہر نیویارک کے مشہور ترین اقتصادی مرکز مین ہٹن میں واقع ہے وہیں یہ اس جڑی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس ہوٹل کو ماضی میں خریدنے کی خواہش ظاہر کرچکے ہیں۔

یاد رہے ملکی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ستمبر کے اجلاس میں ہوٹل روز ویلٹ کے معاشی بحران پر قابو پانے کے لئے فنڈز کی منظوری دی تھی، جب کہ اس سے قبل ہوٹل کے خراب مالی حالات کے باعث اسے فروخت کرنے کی بازگشت سنائی دی گئی تھی تاہم وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے اسے فروخت کرنے کی تمام خبروں کو رد کیا تھا البتہ اسے تھرڈ پارٹی کے بجائے جوائنٹ وینچر کے ساتھ چلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تھیں، جس سے ہوٹل کے جوائنٹ وینچر کے حوالے سے سفارش لی گئیں تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *