امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار


0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے انہوں نے اپنی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کے ہمراہ خود کو وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث دونوں میاں بیوی نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ہم اس بیماری کا ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔

دوسری جانب امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ اس سال بہت سارے امریکیوں کی طرح کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کو قرنطینہ کررہے ہیں۔ ہم بہتر محسوس کررہے ہیں۔ جبکہ اس دوران انہوں نے اپنی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں۔ اس دوران انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ آپ لوگ بھی احتیاط کریں اور گھروں پر رہیں، ہم سب لوگ مل کر اس وباء کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے مشیر ہوپ ہکس کا تین روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، البتہ اس سے پہلے وہ امریکی صدر سے اس دوران ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں امریکی ریاست اوہائیو میں صدارتی مباحثے میں شرکت کی تھی اس دوران انہوں نے اپنے قریبی مشیر ہوپ ہکس کے ساتھ ایک ہی طیارے میں سفر کیا تھا۔ جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کی اہلیہ کا کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

اس دوران 31 سالہ مشیر ہوپ ہکس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی خبر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے بذریعہ ٹوئٹ کی تھی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مشیر ہوپ ہکس کی تعریف کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہکس محنتی انسان ہونے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بغیر کسی وقفے کے نہایت محنت سے کام کرتے ہیں۔ جبکہ ان کی رپورٹ آنے بعد جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے جہاں اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا وہیں انہوں نے رپورٹ سے پہلے ہی اپنے آپ کو اور اہلیہ کو وائٹ ہاؤس میں قرنطینہ کر لیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ وائٹ ہاؤس ترجمان نے کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ہی قرنطینہ کریں گے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہیں سے اہم امور سرانجام دیں گے۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس سے قبل بھی کئی بار کورونا وائرس تشخیصی ہوئے، جس میں تمام رپورٹس منفی آئیں تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *