پاکستانی ڈیانا ایوارڈ یافتہ سماجی کارکن علینا اظہر


0

پاکستان کی ہونہار علینا اظہر جنہوں نے کم عمری میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کیا، اب وہ ترکی میں سماجی سرگرمیاں شروع کرچکی ہیں اور وہاں پر ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔

سالہ علینا اظہر ترکی کے شہر استنبول میں گریجویشن کررہی ہیں اور اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی اور ترکی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مہاجرین اور ان کے بچوں کی تعلیم وصحت کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

لاہور سے تعلق رکھنے والی علینا اظہر جب اسکول میں پانچویں کلاس کی طالبہ تھیں تو اس وقت انہوں نے عمران خان فاؤنڈیشن کے لئے ایک پراجیکٹ کیا تھا، تب سے ان میں سماجی خدمت کا شوق پیدا ہوا اور اب وہ گزشتہ 11 سال سے یہ کام کر رہی ہیں۔ علینا اظہر کے والد پانچ برس قبل فوت ہوگئے تھے چنانچہ سماجی کاموں میں حصہ لینے کے لئے ان کی والدہ اور ان کے نانا (جسٹس ریٹائرڈ خواجہ شریف) نے مکمل حمایت کی۔

Image Source: Instagram

انہوں نے سماجی خدمات کے حوالے سے کسی خاص کمیونٹی کو منتخب نہیں کیا بلکہ وہ ٹرانس جینڈرز ، جھگیوں میں رہنے والے غریب افراد ، بے سہارا بزرگ شہریوں، یتیم بچوں اور گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی مدد کر رہی ہیں۔ انہوں نے ٹرانس جینڈرز کے ایک گروپ کو ٹیلرنگ اور سلائی کا کام شروع کروایا ہے ، یتیم بچوں کے لئے ‘آسرا’ کے نام سے سکول چلا رہی ہیں، ایک اولڈایج ہوم کو بھی اڈاپٹ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ نوجوان خواتین کو ان کی صحت خاص طور پر نسوانی بیماریوں اورصفائی سے متعلق آگاہ بھی کرتی ہیں۔ ان تمام ترسماجی خدمات کے اعتراف میں 2019 میں انہیں ‘لیڈی ڈیانا ایوارڈ ‘سے نوازا گیا جبکہ گزشتہ سال انہیں نیشنل یوتھ اسمبلی کی ممبر منتخب کیا گیا ہے جوان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

Image Source: Instagram

علینا اظہر مستقبل میں یتیم بچوں اوربزرگ شہریوں کے لئے اولڈایج ہوم بنانے کے ساتھ ساتھ ترکی میں بھی مہاجرین اور ان کے بچوں کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتی ہیں۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہننے کے لئے وہ اپنی فیملی، دوستوں اورمختلف اداروں سے مدد لے رہی ہیں، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئی ایسے افراد اور ادارے بھی ہیں جواس کی خدمات کو دیکھ کرڈونیشنز دے رہے ہیں وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان کے لئے کچھ ایسا کام کریں جس سے ملک کا نام روشن ہوسکے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سائنسدان آصفہ اختر نے جرمنی کا مشہور لبنز ایوارڈ اپنے نام کرلیا

خیال رہے کہ برطانیہ کا باوقار ایوراڈ ‘دی ڈیانا ایوارڈ’ شہزادی لیڈی ڈیانا کی یاد میں قائم ہوا، جس کے تحت سیکڑوں افراد کو یہ ایوارڈ مختلف کیٹگریز میں دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا بنیادی مقصد نئی نسل کی جانب سے تعلیم اور بچوں میں شعور اُجاگر کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 300 نوجوانوں کو سال 2021 کے لئے ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جن میں 8 پاکستانی نوجوان بھی شامل ہیں۔ جنہیں طبی سرگرمیوں اور مستحق افراد کو غذائی ضروریات کی فراہمی سمیت کئی ممالک میں رفاہی، سماجی خدمات اور تارکین وطن کی قانونی امداد کی خدمات کے اعتراف میں برطانیہ کا یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان نوجوانوں میں سکھرکی عائشہ شیخ ، خیبرپختونخوا کی مشال عامر ، کوئٹہ کے عزت اللہ ،لاہور کی یمنیٰ مجید ، کراچی کے محمد حمزہ وسیم اور زبیر جونجنیا، بہاولپور کے محمد عاصم معصوم زبیر اور فیصل آباد کے حسن اشرف شامل ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format