وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کے حوالے سے اہم بیان


0

گزشتہ کئی روز سے جنم لینے والی تمام سرگوشیاں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد بلآخر دم توڑ گئی۔ کیونکہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات میں اسرائیل کو لیکر کافی عدم اعتماد پایا جاتا ہے۔ لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان تمام بے بنیاد خبروں کے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے ہیں اور آئندہ بھی اچھے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا فلسطین کے مسئلے پر دوٹوک اور اصولی موقف ہے۔ پاکستان اور سعودی حکومتوں کے مابین تعلقات ہمیشہ سے اچھے ہیں اور آئندہ بھی انشاء الله اچھے رہیں گے۔ رخنہ ڈالنے والوں کا مستقبل ناکامی اور مایوسی ہے۔

Image Source: Dailytimes.com.pk

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیل کے معاملے پر سعودی عرب نے جو موقف اپنایا ہے وہ ہی موقف پاکستان کا ہے۔ ہم ماضی میں ایک دوسرے کی ضرورت رہیں اور آج بھی ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے دوست ممالک ہیں، یہی نہیں دونوں ممالک کی ایک دوسرے سے توقعات بھی وابستہ ہیں، اور یہ سب کی خواہشات ہوتی ہے کہ سب ایک دوسرے کی توقعات پر پورا اتریں لہٰذا دوست ممالک کو بھی چاہئے کہ ہماری توقعات کو بھی دیکھے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔ ساتھ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی خواہش کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ بھی دونوں دوست ممالک میں کے مابین ملاقاتیں ہونی چاہئے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، کشمیر کے حالات مزید خراب سے خراب تر ہو رہیں، جس پر اب بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، بھارتی عوام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیر مخالف پالیسیوں سے بھی کافی نالاں ہیں اور اب کھل کر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

ساتھ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کے حوالے سے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اس خطے میں سی پیک کی اہمیت سے سب بخوبی واقف ہیں، یہاں چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک کی جلد تعمیر مکمل کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *