جنتی چاہیں پیاز کاٹیں، اب آنسو نہیں نکلیں گے


0

پیاز کسی بھی کھانے کے لئے لازمی جز ہے ، یہ اپنے ذائقے سے کھانے کو لذیذ بناتی ہے لیکن لوگ اسے کاٹتے وقت گھبراتے ہیں کیونکہ اسے کاٹتے وقت آنکھوں سے پانی بہتا ہے اور جلن بھی بہت ہوتی ہے۔ جبھی کھانا بنانے سے پہلے ہی اچھا بھلا انسان آنکھوں سے پانی بہنے کی وجہ سے پریشان حال نظر آتا ہے۔ لیکن اب ایسا پیاز متعارف ہوا ہے جسے کاٹتے وقت آنسو نہیں بہانے پڑیں گے۔

یقیناً یہ پڑھ کر آپ کو حیرت کا جھٹکا لگا ہوگا اور آپ بھی سوچ میں پڑگئے ہوں گے کہ ایسی کون سا پیاز ہے جسے کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو نہ آئیں؟ کیونکہ پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے پانی بہنا لازمی بات ہے۔

Image Source: Youtube

چلیں ہم آپ کی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں ، یہ پیاز برطانیہ کی ایک سپر مارکیٹ نے تیار کی ہے۔ یہ میٹھا پیاز ہے جو فروخت کرنے کے لیے تیار ہے اس کو (سنیون) کا نام دیا گیا ہے اور یہ باورچی خانے میں لوگوں کے آنسو نہیں نکلنے دے گا۔

Image Source: FoodandWine,com

برطانوی سپر مارکیٹ کا کہنا ہے کہ پیاز کی نئی قسم ان لوگوں کے لیے مثالی ہے جن کی آنکھیں حساس ہیں یا کچن میں بچوں کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس کے ہلکے ذائقے کی وجہ سے، پیاز کھانا پکانے میں استعمال کے لیے بہترین ہے اور اسے سلاد میں کچا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔برطانیہ کی سپر مارکیٹ کے مطابق وہ اگلے ہفتے سے منتخب اسٹورز پر سنیون کو متعارف کرانے کے لئے پرجوش ہیں اور پیاز کی اس قسم کی مٹھاس سلاد سے لے کر گرم کھانوں تک مختلف قسم کے پکوانوں میں بالکل ٹھیک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس خاص قسم کی پیاز سنیون کی افزائش میں 30 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے جب کہ اس پیاز میں جینیاتی طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انہیں قدرتی کراس بریڈنگ کے ذریعے اُگایا گیا ہے۔

Image Source: Boing Boing

خیال رہے کہ سنیون جن کی قیمت معیاری پیاز سے زیادہ ہے، امریکا کے کچھ مقامات پر  پہلے ہی فروخت کے لئے دستیاب تھے لیکن عالمی سطح پر ان کی پذیرائی نہیں ہوئی۔ جبکہ 2018 میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک جائزے میں کہا گیا کہ یہ پیاز ذائقے میں بہت میٹھے تھے ،اتنے میٹھے کہ آپ  بیٹھ کر پوپ کارن کی طرح کھا سکتے تھے۔

یہ تو بات ہوگئی برطانیہ کی اگر پاکستان کی بات کریں تو گزشتہ دنوں انڈوں کے بارے میں ایک دلچسپ بات سامنے آئی کہ پھلوں اور سبزیوں کی طرح بیجوں سے انڈوں کو بھی اُگایا جاسکے گا، مزہ کی بات یہ ہے کہ زمین پر اُگنے والے یہ انڈے دیکھنے اور ذائقے میں بالکل عام انڈوں جیسے ہیں۔ ان انڈوں کے بیج چین سے منگوائے گئے ہیں اور اس کی کاشت سے کئی ہزار انڈے بیک وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اس انڈے کی فصل لگانے والے کاشتکار کے مطابق ایک انڈہ 2 سے 3 روپے میں تیار ہو جاتا ہے، تاہم وہ گاہک کو ایک انڈہ 6 سے 7 روپے میں بیچتاہے۔ انڈے کے کاشتکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاشت ہونے کے بعد وہ یہ انڈے منڈی میں فروخت کردیتا ہے جبکہ ان انڈوں کی ایڈونس بکنگ ایک سال پہلے سے ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ذیابطیس کے مریضوں کیلئے خوشخبری، جلد شوگر فری آم دستیاب ہونگے

اس سے قبل سویڈن کی مقامی کمپنی ایگلی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ تمام لوگ جو گوشت یا جانور سے حاصل کی گئی اشیاء استعمال نہیں کرتے وہ کمپنی کے تیار کردہ بیجوں سے انڈے اُگا کر کھا سکتے ہیں اسی لئے کئی برسوں کی تحقیق سے بنائے جانیوالے ان بیجوں کی مانگ مارکیٹ میں آتے ہی بہت بڑھ گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *