نور مقدم قتل کیس میں طاقتور سے طاقتور کو بھی سزا ملے گی، وزیراعظم


0

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم کو یقین دلایا ہے کہ نور مقدم کا قاتل صرف اس وجہ سے انصاف کے عمل سے بچ نہیں سکے گا کہ وہ کسی بااثر خاندان سے ہے اور دوہری شہریت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز براہ راست ٹی وی پروگرام “آپکا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” میں ٹیلی فون پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بھی اس کیس پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

Image Source: Twitter

اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ نور مقدم کے قتل کیس کو پہلے دن سے ہی دیکھ رہے ہیں، اس کیس کی مکمل تفصیلات سے آگاہ ہیں، یہ ایک انتہائی ہولناک کیس ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس کیس کو جہاں ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں وہیں وہ قوم کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ اس کیس کا ملزم قانون کے ہاتھوں سے بچ کر بھاگ نہیں سکے گا۔

Image Source: Twitter

عمران خان کے مطابق یہ تمام افسوسناک واقعہ دو روز تک گھر میں اسٹاف کے سامنے جاری رہا۔ لوگوں کا ایسا ماننا ہے کہ ظاہر جعفر ایک اثر ورسوخ والے خاندان سے ہے، لہذا وہ باہر آجائے گا۔ چنانچہ وہ یہ بات واضح کر رہے ہیں کہ کوئی کہیں نہیں جانے والا ہے۔ اگر کوئی جوہری شہریت رکھتا ہے اور وہ یہ سوچتا ہے کہ وہ بھاگ جائے گا، کیونکہ اس کے پاس امریکہ کی شہریت ہے، تو ایسا نہیں ہوسکے گا۔

خیال رہے گرفتار ملزم ظاہر جعفر کا تعلق ایک کاروباری خاندان سے ہے اور وہ برطانیہ سے پڑھ کر آیا ہے، اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور وہ تھراپی بھی لیتے رہے ہیں ۔البتہ برطانیہ اور انگلینڈ میں اس کا کرمنل ریکارڈ بھی مل گیا ہے اور انگلینڈ میں وہ تین ماہ جیل بھی کاٹ چکا ہے۔ ملزم ماضی میں اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی پر بھی تشدد کرچکا ہے۔

Image Source: Twitter

واضح رہے کہ 20 جولائی کو نور مقدم کو بے رحمی سے قتل کئے جانے پر ایف آئی آر میں ان کے والد نے پولیس حکام کو بتایا کہ ان کی بیٹی 19 تاریخ کو گھر سے گئی تھیں مگر اس کے بعد ان کا فون نمبر بند ہو گیا تھا، تاہم دوبارہ رابطہ ہونے پر مقتولہ نورنے والدین کو مطلع کیا کہ وہ کچھ دوستوں کے ساتھ لاہور جا رہی ہیں اور ایک دو دن میں واپس آجائیں گی۔ مقتولہ نور کے والد نے بتایا کہ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی فیملی سے ان کی ذاتی واقفیت ہے۔ ان کے مطابق دوسرے دن انہیں ظاہر جعفر نے کال کی اور بتایا کہ نور ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ بعد ازاں ،رات دس بجے انہیں تھانے سے کال آئی کہ آپ کی بیٹی نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے آپ تھانہ کوہسار آ جائیں۔ پولیس انہیں جس گھر میں لے کر گئی وہ ان کے بقول ذاکر جعفر کا گھر تھا۔

اس سے قبل نور مقدم قتل کیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن سے کہا تھا کہ وہ کسی بھی طرح کی رعایت نہ کریں۔ نور کے قتل نے پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹس فار نور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سخت ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ عام صارفین کے علاوہ نامور شخصیات بھی نور مقدم کو انصاف کی فراہمی اور مجرم کو سخت سزا دلوانے کے لئے ہم آواز ہوگئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format