صارم اختر کی مشہور تصویر ہانگ کانگ میمز میوزیم کا حصہ بن گئی


0

ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان بمقام آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے میچ کے دوران پاکستانی مداح صارم اختر کی مایوسی کی حالت میں کھینچی گئی تصویر اب محض سوشل میمز کی زینت نہ رہی یے بلکہ اس تصویر کو اب ہانگ کانگ کے میوزیم آف میمز کا حصہ بھی بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 12 جون 2019 انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو بال ڈالتے ہیں اور باؤنڈری پر ایک آسان کیچ آصف علی کو لینے کا موقع ملتا ہے، تاہم وہ اس کیچ کو ڈراپ کردیتے ہیں۔ اس خراب فیلڈنگ سے جہاں تمام پاکستانی مداحوں کو مایوسی ہوتی ہے وہیں ان میں ایک نام صارم اختر کا بھی تھا، جو باونڈری پر آصف علی پر غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔ اور اس زبردست منظر کو کیمرہ مین انتہائی خوبصورتی سے عکس بند کرلیتا ہے۔ بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتی ہے اور پھر اس پر میمز کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

لیکن اب اس پوسٹ کے حوالے سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی یے کہ محمد صارم اختر کی اس پوز والی تصویر کو ہانگ کانگ میمز میوزیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں خود محمد صارم اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہانگ کانگ میمز میوزیم کی ایک یوٹیوب ویڈیو کلپ شئیر کیا، جس پر انہوں نے لکھا کہ صارفین اس ویڈیو میں ان کی مایوسی والے پوز کی شکل دیکھ سکیں گے۔

بعدازاں صارم اختر کی جانب سے میوزیم میں نصب میم کی تصویر بھی شئیر کی گئی، جس میں وہ اپنے دونوں ہاتھ کمر پر رکھے ہوئے ہیں اور شدید مایوسی کا اظہار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

میوزیم انتظامیہ کی طرف سے محمد صارم اختر کی مذکورہ تصویر کو “مایوس مداح” کے عنوان سے آویزاں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صارم اختر نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر کو شئیر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ وہ ہانگ کانگ کے میوزیم آف میمز کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے ڈیجیٹل دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مضحکہ خیز میمز سے بھری ہوتی ہے، البتہ یہ میم مستقل تاثر چھوڑنے میں کامیاب رہی ہے۔ ہانگ کانگ کے اس میم میوزیم میں دنیا بھر سے وائرل اور مزاحیہ میمز کے ساتھ سات تھیم والے زون ہیں۔ اس میم پر مداحوں نے تبصرے کے سیکشن کو مضحکہ خیز جوابات سے بھر دیا۔

یاد رہے آئی سی سی ڈیجیٹل انسائڈر نے محمد صارم اختر کو ورلڈ کپ 2019 کا شائقین میں “مین آف دی مومنٹ” قرار دیا تھا۔جس کے بعد ان سے ایک تفصیلی سوال و جواب پر مبنی انٹرویو بھی لیا گیا تھا، جس میں انہوں نے بطور پاکستانی کرکٹ مداح اپنے جذباتی وابستگی کا کھل کر اظہار کیا تھا۔

انٹرنیٹ خاص کر سوشل میڈیا آج دنیا بھر میں انسانوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کا ایک بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جہاں لوگ باسانی اپنے پیغام اور رائے کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔ جن میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کا ایک پیغام دنیا میں وائرل ہوگیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *