متنازع سابق امریکی باکسر اینڈریو ٹیٹ مسلمان ہوگئے


0

برطانوی نژاد امریکی سابق کک باکسر اور انٹرنیٹ کی دنیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ دائرہ اسلام میں داخل ہوکر مسلمان ہوگئے ہیں۔ اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ اینڈریو ٹیٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سابق ایم ایم اے فائٹر تام خان کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

Image Source: File

اس موقع پر انہوں نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ کی محبت، دل کی طاقت، دل کا رزق اور دل کا نور ہے۔

اپنے حالیہ بیان میں اسلام قبول کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور برائی کے خلاف حقیقی جنگ کو سمجھتا ہے اِسے بھی مذہب تبدیل کرلینا چاہیے۔ اس سے قبل امریکی سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام کو دنیا کا آخری اور سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

بعد ازاں، اینڈریو کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ٹیم خان کا ایک طویل بیان ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں ٹیم خان نے اینڈریو سے متعلق لکھا کہ میرے بھائی اینڈریو ایک مخلص انسان ہیں اور اسلام سے متاثر ہیں ۔

ٹیم نے اینڈریو کی نماز پڑھنے کی  ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق لکھا کہ اسے مثبت تاثر کے لئے شیئر کیا گیا تھا، اس کے  کلمہ شہادت سے متعلق ہم نے قبول کیا کہ اسے کسی پوڈکاسٹ  پر شیئر نہیں کیا جائے گا کیوں کہ اس طرح اس عمل کو لوگوں کی جانب سے جعلی یا پھر زبردستی تصور کیا جائے گا۔ٹیم کے مطابق یہ اینڈریو کا پہلا مسجد کا دورہ تھا  جو کہ اینڈریو کی خواہش پر حال ہی میں کیا گیا مسجد کے دورے پر ہم نے قرآن و حدیث اور اسلام کے حوالے سے پھیلائے جانے والے  منفی نظریات پر تفصیلی بات چیت کی۔

خیال رہے کہ سابق کک باکسر امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی۔سوشل میڈیا پر وہ اپنے غیرمناسب، برے روئیے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، اُنہیں منفی روئیےکے سبب ٹک ٹاک کی دنیا کی متنازع شخصیت بھی قرار دیا جاتا ہے۔ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو آج کل پابندی کا سامنا ہے، اُن کا صرف ٹوئٹر اکاؤنٹ متحرک ہے۔

بلاشبہ شہرت، دولت اور چمک دمک کسے متاثر نہیں کرتی لیکن جن لوگوں کو رب خداوند ہدایت کی راہ پر چلانا چاہتاہے تو پھر یہ لوگ ان تمام دنیاوی چیزوں کو ترک کرکے خدا کی راہ پر چل پڑتے ہیں اور پورے معاشرے کےلئے مثال بن جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نامور گلوکار (ریپر) ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔ ڈچ قبول اسلام سے پہلے ان کے بارے میں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

علاوہ ازیں، عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار کم داؤد نے قرآن مجید کی پانچ قرآنی آیات کے بارے میں بتایا جن کے مطالعے نے ان کی زندگی تبدیل کردی۔کورین یوٹیوبر کم داؤد کو مذہب کی تبدیلی کے دوران جذباتی اور ذہنی طور پر کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چنانچہ ان حالات میں مطالعہ قرآن پاک سے ناصرف ان کو سکون حاصل ہوا بلکہ ان افسردگی بھی دور ہوئی۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format