ہم پہلی ماں بیٹی ہیں جنہوں نے اسکرین پر بھی ایک ساتھ کام کیا، جویریہ عباسی


0

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں رقص بسمل ، شہنائی ، میرا وجود ، دل دیا دہلیز ، مامتا ، سوتیلی اور دیگر شامل ہیں۔ 1997 میں جویریہ عباسی نے اداکار شمعون عباسی سے شادی کی، مگر 2010 میں اس جوڑے کی طلاق ہوگئی۔ان کی ایک بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی ہیں جو بطور ماڈل و اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

حال ہی میں جویریہ عباسی نے فضا علی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کے مختلف معاملات پر بات کرنے کے علاوہ بیٹی کی اداکاری پر بھی بات کی۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا جب کہ وہ شروع سے ہی پڑھائی سے بھاگتی تھیں۔ ان کے مطابق وہ بہت بڑے خاندان میں پیدا ہوئیں، جتنی ان کی خالائیں تھیں، اتنے ہی ان کے ماموں تھے اور وہ ننیال کے ہاں پلی بڑھیں اور نازوں سے انہیں پالا گیا۔

Image source: Instagram

انہوں نے شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اور والدہ لکھاری تھے لیکن انہیں شروع سے ہی اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق تھا، اسی لیے انہوں نے آغاز میں انتہائی فضول کام بھی کیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسے اشتہارات میں بھی کام کیا، جن میں ان کی جھلک چند سیکنڈ دکھائی گئی اور انہوں نے صرف بوتل کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شوبز میں جگہ بنانے کے لیے انہوں نے درجنوں مختصر کردار ادا کیے اور ایسے منفی کردار بھی کیے جن پر انہیں خود بھی تعجب ہوتا تھا۔

Image source: Instagram

جویریہ نے بتایا کہ انہوں نے ایک ایسا کردار بھی ادا کیا تھا، جس میں وہ اپنے شوہر کے لیے دوسری بیوی تلاش کرتی ہیں۔اس ڈرامے میں وہ امیر خاتون ہوتی ہیں اور خود بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتیں، اس لیے وہ شوہر کے لیے غریب خاتون کو بیوی کے طور پر تلاش کرتی ہیں اور انہیں مذکورہ ڈرامے میں انتہائی منفی کردار میں دکھایا گیا۔

Image source: Instagram

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کی تعریفیں کیں اور اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ انہیں شوبز میں اچھا مقام حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں اس بات پر بھی خوشی ہے کہ وہ اور ان کی بیٹی ایشیا کی پہلی ماں بیٹی بنیں، جنہوں نے اسکرین پر بھی ایک ساتھ کام کیا۔

جویریہ عباسی نے بتایا کہ ماضی میں وہ اور ان کی بیٹی ایک ہی ڈرامے میں ایک ہی ہیرو کی ہیروئنز بھی بن چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عنزیلہ اور انہوں نے ’بے بی‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی زائد العمری کا کردار ادا کیا تھا۔ جویریہ کے مطابق ان کی بیٹی کو ڈرامے میں جوان دکھایا گیا تھا جب کہ انہیں جب ڈھلتی عمر کی خاتون دکھایا گیا تو انہیں وہ کردار دیا گیا، یعنی وہ اور ان کی بیٹی ایک ہی ہیرو کی ہیروئنز بنیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جویریہ عباسی نے ایک ویب شو کا کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے اپنی طلاق اور بچی کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیوں کہتے ہیں سنگل مدر ہونا بہت مشکل ہے، میرے نزدیک یہ ایک پرجوش بات ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *