فیروز خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ،اقراء عزیز کا ساتھ کام کرنے سے انکار


0

اداکار فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، شوبز انڈسٹری ان کے کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ٹی وی چینلز سے اداکار کو ڈراموں سے نکالنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔ اب نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا کہ ظلم کے سامنے خاموش رہنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے، گھریلو تشدد سے متعلق معاشرتی صورتحال بدلنے کے لیے میں نے فیروز خان کے ساتھ آنے والا اپنا نیا پروجیکٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  یہ مشکل لیکن ضروری فیصلہ ہے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر انہوں نے لکھا کہ وہ یہ فیصلہ گھریلو تشدد کا شکار اور مظلوموں کی مدد کی علامت کے طور پر کر رہی ہیں۔اداکارہ کا لکھنا تھا کہ میں انصاف کے حصول کے لیے آواز اٹھانے والی علیزے سلطان کی حمایت کرتی ہوں۔

<div style=" display: flex; flex-direction: row; align-items: center;…

اقراء عزیز کیجانب سے گھریلو تشدد کے خلاف اس عملی اقدام پر ساتھی اداکار عثمان خالد بٹ نے ان کوخراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب ،اداکارہ سونیا مشعال نے اس معاملے پر فیروز خان کی دونوں بہنوں حمائما ملک اور  دعا ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سونیا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حمائما، دعا اور ان کی والدہ کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ سب ہونے دیا، مجھے پورا یقین ہے انہوں نے علیزا کے زخم دیکھے ہوں گے۔سونیا نے لکھا مجھے یقین نہیں آرہا کہ ایک عورت دوسری کی مدد کے لیے کھڑی نہیں ہوتی۔

Image Source: Screenshot

علیزے سلطان پر کئے گئے تشدد کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد سے ان کی حمایت میں اداکارہ مریم نفیس امان، عثمان خالد بٹ، منشا پاشا اور مشی خان سمیت کئی فنکار اور سوشل میڈیا صارفین ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔البتہ فیروز خان نے خود پر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں فیروز خان کا کہنا تھا کہ میں فیروز خان اپنے اوپر لگنے والے بدنیتی پر مبنی، بے بنیاد او جھوٹے الزامات کی تردید کرتا ہوں جو سوشل میڈیا پر گردش کررہے ہیں، ان الزامات کا سچ اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے اپنے وکلاء کو الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق نے بھی راہیں جدا کرلیں

خیال رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی، ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم گزشتہ دو سال سے دونوں کے درمیان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی تھیں جبکہ کچھ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ بعدازاں دونوں کے درمیان تعلقات بحال ہوگئے تھے۔ لیکن اب کی بار اس جوڑے نے ہمیشہ کے لئے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اور ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے جس کے تصدیق دونوں جانب سے کی جاچکی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *