کیا آپ کو بھی سفر کے دوران متلی قے کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟


0

سفر وسیلہ ظفر “،یہ مشہور کہاوت تو آپ سب نے سنی ہی ہوگی، مگر  کچھ لوگوں کے لئے سفرایک امتحان بن جاتا ہے۔کیونکہ سفر کے دوران گاڑی کی حرکت سے انہیں چکر، متلی یا قے آنے لگتی ہے جس کی وجہ سے ان کا پورا سفر انجوائے کرنے کے بجائےاذیت میں گزرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جو ان کے ساتھ سفر کر رہا ہوتا ہے یں وہ بھی پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

Motion Sickness In Travel

موشن سک نیس کیا ہے؟

موشن سکنیس ،حرکت یا سفر کی بیماری یا اندرونی کان کی بیماری ایک بہت عام پریشانی ہے

آپ نے دیکھا ہوگا کہ کئی بار جب ہم سفر پر ہوتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد ہمیں متلی آنے لگتی ہے۔ درحقیقت اسے حرکت کی بیماری یا موشن سک نیس کہتے ہیں۔ یہ کسی بھی عمر میں اور کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔ دراصل، حرکت کی بیماری ایک بہت عام بیماری ہے۔ گاڑی کی رفتار کی وجہ سے سفر کے دوران یہ ایک مسئلہ محسوس ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے پیٹ میں ہلچل ہوتی ہے اور متلی شروع ہوجاتی ہے۔ایسی حالت میں سفر کے دوران الٹیاں کرنے لگتے ہیں۔

Motion Sickness In Travel
Image Source:Infinety Transportation

اگر گاڑی، بس، ٹرین یا ہوائی جہاز کے سفر کے دوران آپ کو بھی اس قسم کی شکایات کا سامنا ہے جس میں دوران سفر جی متلانا اور سرچکرانا وغیرہ عام ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو بس، گاڑی، ٹرین،ائیر پلین یا امیوزمنٹ پارک میں جھولوں میں متلی محسوس ہونا بلکہ کئی بار تو قے کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

عام طور پر موشن سکنس کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب مرکزی اعصابی نظام کو عصبی نظام کو متضاد پیغامات ملتے ہیں یعنی جیسے ہم کسی جھولے میں بیٹھتے ہیں جو گول گھومتا اور مکمل الٹا ہوجاتا ہے تو ہماری آنکھیں ایک چیز دیکھتی ہیں، ہمارے مسلز کو کچھ اور محسوس ہوتا ہے جبکہ کان کے اندرونی حصے کا احساس بالکل مختلف ہوتا ہے۔ شائع ہونے والی ایک تحقیق نے تجویز کیا کہ تھری ڈی فلمیں بھی متلی کا سبب بن سکتی ہیں۔

 ایسی صورتحال میں ہمارا دماغ اس طرح کے ملے جلے سگنلز کو برداشت نہیں کرپاتا اور اس کی وجہ  سے لوگ سرچکرانے، متلی اور قے وغیرہ کی شکایت کرتے ہیں۔

درحقیقت سمندری سفر کے دوران جن افراد کی حالت بگڑتی ہے وہی کیفیت زمینی سفر کے دوران بھی لوگوں کی ہوسکتی ہے اور یہ دونوں ایک ہی بیماری ہے جسے سی سکنس بھی کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ عارضہ اکثر زیادہ سنگین نہیں ہوتا اور اس سے بچنے کے لیے چند عام ٹوٹکے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

موشن سک نیس کی علامات


متلی

قے

 رنگ پیلا پڑنا

پسینہ آنا

سانس لینے میں تکلیف کا سامنا

چکر آنا

غنودگی

تکلیف کا احساس

بے چینی

Motion Sickness In Travel

حرکت کی بیماری کے زیادہ تر مسائل عام اور خود قابل علاج ہوتے ہیں۔درحقیقت چند عام چیزوں کا خیال رکھ کر اس تکلیف سے فوری ریلیف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

سامنے دیکھنا

ایک عام اور آسان حل تو یہی ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی کی کھڑکی سے باہر اس سمت میں دیکھیں جس طرف یہ گاڑی سفر کررہی ہو، اس سے اندرونی حس کو توازن کے احساس کو بحال کرنے میں مدد مل سکے گی۔

آنکھیں بند کرنا یا سوجانا

Motion Sickness In Travel
Image Source:CDC

رات کا وقت ہے یا کھڑکی سے سامنے دیکھنا مشکل ہے تو بہتر ہے کہ آنکھیں بند کرلیں یا اگر ممکن ہو تو کچھ دیر کے لیے سوجائیں۔ اس سے بھی آنکھوں اور کان کے اندرونی حصے کے درمیان تضاد پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

فون کا استعمال نہ کریں


موشن سکنس کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے سفر کے دوران اسمارٹ فونز کی اسکرین پر توجہ مرکوز کرنا علامات کی شدت کو بدتر بنا سکتا ہے۔

اس لئے بہتر ہے کہ سفر کے دوران اسمارٹ فونز کے استعمال سے گریز کریں، اسی طرح کتاب پڑھنے سے بھی گریز کریں۔

تازہ ہّوا
تازہ، ٹھنڈی ہوا موشن سکنیس سے تھوڑا سا نجات دلا سکتی ہے، لیکن ضروری ہے کہ کھڑکی کھولنے سے بدبو اندر نہ آئے ، کیونکہ اس سے متلی بڑھ سکتی ہے۔

ادرک

ادرک کو موشن سکنیس کو کم کرنے کے لیے بہت  اچھا پایا گیا ہے۔ ادرک کا ایک تازہ ٹکڑا علامات کو دور کرنے کے لیے چبایا جا سکتا ہے۔

متلی کی صورت میں ایک کپ گرم ادرک کی چائے پئیں یا تازہ ادرک کو نمک ملا کر چبائیں۔ سفر کے دوران تھرماس میں یہ چائے بنا کر رکھی جا سکتی ہے۔

 درحقیقت، ادرک الٹی کی روک تھام اور علاج کے لیے محفوظ اور موثر ہے۔ دراصل ادرک میں تیزابیت مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جو تیزابیت کو کم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ معدے کو بھی سکون بخشتا ہے اور متلی کو کم کرتا ہے۔ اس طرح یہ ادرک سفر کے دوران موشن سکنیس کو کم کر سکتا ہے۔

ایکیو پریشر

ایکیوپریشر پریکٹیشنر انہی پوائنٹس کے ساتھ کام کرتا ہے جو ایکیوپنکچر میں استعمال ہوتے ہیں، لیکن اس میں سوئیاں ڈالنے کے بجائے، انگلی کے دباؤ سے ان مقامات کو متحرک کرتا ہوتا ہے۔

Motion Sickness In Travel
Image Source:Soothing Scents

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایکیوپریشر موشن سکنیس کی علامات کو ایکیوپنکچر کی طرح کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

پانی یا کابونیٹیڈ مشروبات 

دوران سفر متلی یا قے کے لیے پانی یا کاربونیٹیڈ مشروبات پینا بہت فائدہ مند ہے۔ یہ متلی اور الٹی کو روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں ہائیڈریشن کو بحال کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ یہ جسم میں الیکٹرولائٹ کو متوازن کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اس لیے جب بھی آپ کو قےاورمتلی ہو تو یہ مشروب پئیں۔ اس دوران یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سب سے پہلے سادہ پانی پئیں اور پھر اس کے بعد یہ ڈرنک پئیں۔

ٹھنڈے پانی یا کاربونیٹ مشروبات پینے سے بھی متلی سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے جبکہ دودھ اور سیب کا جوس بھی اچھا انتخاب ہے۔

البتہ کافی اور سافٹ ڈرنکس سے گریز کریں کیونکہ ان سے متلی کی شدت بدتر ہوسکتی ہے۔

سونف کا استعمال

سونف کے بیجوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نظام انہضام کو پرسکون کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن سونف قے کے لیے بہت مؤثر طریقے سے کام کرتی ہے۔ ایسے میں سفر کے دوران سونف اپنے ساتھ رکھیں۔ پھر جیسے ہی آپ کو متلی یا قے محسوس ہو اسے چبا کر کھائیں۔ یہ معدے کو پرسکون کرتا ہے اور ماؤتھ فریشنر کا کام بھی کرتا ہے۔

لونگ یا الائچی چبانا

لونگ جراثیم کش ہوتی ہے اور نظام ہاضمہ کیلئے مفید سمجھی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کا استعمال گاڑی میں سفر کے دوران متلی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس مقصد کیلئے سفر کے دوران لونگ کو چبانے سے فوری ریلیف مل سکتا ہے۔

لونگ اور الائچی موشن سک نیس کی وجہ سے ہونے والی متلی اور الٹی کے لیے ایک بہترین اور فوری علاج ہیں۔ اس میں یوجینول بھی ہوتا ہے جو کہ اینٹی بیکٹیریل کا کام کرتا ہے۔ لونگ اور الائچی اپنے ساتھ رکھیں اور جب آپ راستے میں متلی محسوس کریں تو فوراً کھائیں۔ یا سفر کے شروع میں الائچی چبانا شروع کردیں۔

زیرہ

زیرہ بھی نظام ہاضمہ کیلئے مفید سمجھا جاتا ہے۔اگر سفر کے دوران سر چکرانے یا متلی کا تجربہ ہوتا ہے تو زیرے کے سفوف کو پانی میں ملا کر پینے سے اس مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پودینہ

پودینہ بھی جراثیم کش ہوتا ہے اور نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہوتا ہے۔سفر کے دوران پودینے کے چند پتے چبانے سے موشن سکنس کی شدت میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

لیموں کا رس

لیموں کا عرق بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔لیموں کے عرق کو پانی میں ملا کر پینے سے سر چکرانے یا متلی سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چیونگم چبانا

گاڑیوں میں سفر کے دوران متلی یا سرچکرانے سے بچنے کا ایک اور آسان حل کچھ نہ کچھ چبانا ہے چیونگم اس حوالے سے زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے، مگر چیونگم ہی واحد ذریعہ نہیں، کچھ میٹھا کھانا یا کچھ بھی چبانا نظر اور توازن کے درمیان تصادم کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔

 کیونکہ ایسی صورتحال میں چبانا اور منہ کو حرکت دینا بھی اس کیفیت سے آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے میں سفر کے دوران متلی یا سرچکرانے سے بچنے کا ایک اور آسان طریقہ کچھ چبانا ہے،

  کھڑکی کے پاس بیٹھیں تاکہ تازہ ہوا آتی رہے اس سے سفر کے دوران بیماری میں کمی آئے گی۔

 اس کے علاوہ، باتیں کرتے ہوئے ،راستے کی چیزوں پر غورکرتے ہوئے جائیں اپنے اوپر توجہ کم دیں کہ طبیعت خراب ہو رہی ہے یا خراب ہوگی۔

 ہر چند کلومیٹر پر گاڑی روکنے کی کوشش کریں اور باہر نکل کر ٹھنڈی ہوا کھائیں۔ اس سے موڈ ٹھیک رہتا ہے اور جسم کو سکون بھی ملتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *