کیا صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟


0

سوشل میڈیا پر شوبز انڈسٹری کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ دونوں فنکارایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جن میں ڈرامہ سیریز “فراق” ، “دیدن” ، نیز فلم “بچانا” اور “عشرت میڈ اِن چین” شامل ہیں۔ محب مرزا اور صنم سعید دونوں پہلے ہی شادی شدہ تھے لیکن دونوں اپنے اپنے شریک حیات سے طلاق لے چکے ہیں۔

محب مرزا نے اداکارہ و سُپر ماڈل آمنہ شیخ سے سال 2005 میں شادی کی تھی اور تقریباً دس برس بعد ان دونوں کے گھر 2015 میں بیٹی میسا مرزا کی پیدائش ہوئی تھی لیکن بد نصیبی سے 2019 میں شادی کے 14 سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ہم تم اور میرا سائیں شامل ہیں جبکہ دونوں کو ان کی فلم “لمحہ” کی وجہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

جبکہ اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا اور دبئی منتقل ہوگئی تھیں، اس دوران صنم کی والدہ شدید علیل ہوئیں، جس کے بعد کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ اس بارے میں صنم کا کہنا تھا کہ اُس وقت ان کی ازدواجی زندگی کو بھی وقت چاہیے تھا اور وہ اپنی والدہ سے بھی بے حد پیار کرتی تھیں۔ لہٰذا انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا اور پھر والدہ کی دیکھ بھال کے لیے والدہ کے پاس آگئیں۔ صنم اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، اس لیے ان پر زیادہ ذمے داریاں بھی تھیں۔

مزید پڑھیں: سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے شوبز ستارے

صنم اور محب کی شادی کی اس خبر پر ایک معروف ویب چینل کی میزبان نے بھی خیال ظاہر کیا ہے کہ انہیں لگتا ہے دونوں ایک دوسرے سے شادی کر چکے ہیں، اس شو کے دوران ایک صارف نےمیزبان سے اس بارے میں سوال پوچھا کہ کیا صنم سعید اور محب مرزا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟ جس کے جواب میں میزبان نے کہا کہ اُنہیں اُڑتے اُڑتے یہ خبر ملی ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے لیکن دونوں نے اب تک اس شادی کو راز رکھا ہوا ہے۔

اس ویب شو کی یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے پروگرام کی میزبان سے اتفاق کیا اور ان افواہوں پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ کسی نے تو اس خبر کو 5 ماہ پہلے کا قرار دیا اور کہا کہ یہ بالکل سچ ہے۔

خیال رہے کہ صنم سعید محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ کی بہترین دوست تھیں اور انہوں نے فلم “کیک” میں اکھٹے کام بھی کیا تھا۔ اس فلم کے بعد وہ بہت اچھی دوست بن گئیں تھیں ۔تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آمنہ شیخ اور صنم سعید کی دوستی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی طلاق کے بعد صنم اور آمنہ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فولو کردیا مگر صنم نے محب کو اَن فولو نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش شادی کی خبر پر ابھی تک صنم سعید اور محب مرزا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ گزشتہ سال سوشل میڈیا پر سعودی شہری اور معروف بزنس مین عمر فاروقی سے دوسری شادی کی تصدیق کر چکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
1
fun
geeky geeky
1
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format