مرزا پور کے مشہور کردار للت عرف برما شرما گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے


0

ایمیزون پرائم ویب سیریز مرزا پور میں للت کے کردار کے لیے مشہور بھارتی اداکار برما مشرا جمعرات کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار، جو ممبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے، تین دن بعد باتھ روم میں مردہ پائے گئے۔ یہ واقعہ تب پیش آیا، جب ان کے پڑوسیوں نے اس کے اپارٹمنٹ سے ایک ناگوار بو محسوس کی، اور پولیس کو اطلاع دی، جو جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

Image Source: Geo TV

پولیس موقع پر پہنچی تو اپارٹمنٹ کو اندر سے بند پایا۔ ڈپلیکیٹ چابی بنانے کے لیے تالے بنانے والے کو بلایا گیا۔ فلیٹ میں داخل ہونے کے بعد پولیس کو برما مشرا کی لاش نیم بوسیدہ حالت میں ملی۔ وہ سیمیانی حالت میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق برما مشرا نے 29 نومبر کو سینے میں درد کی شکایت کی تھی اور اسے ڈاکٹر نے دوا لینے کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے افسران کو شبہ ہے کہ 36 سالہ شخص کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی اور مقتول کے بھائی کے بیان پر حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ اس دوران آنجہانی اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب مرزا پور کی کاسٹ نے اداکار برما مشرا کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا اور انہیں یاد کرتے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے کم عمری میں خود کشی کرلی

ویب سیریز میں برما مشرا کے ساتھ اداکاری کرنے والے علی فضل عرف گڈو بھیا نے جہاں ایک جذباتی تعزیتی نوٹ شیئر کیا اور وہیں مشہور ویب سیریز مرزا پور سے آنجہانی اداکار کی چند جھلکیاں بھی منسلک کیں، انہوں نے لکھا: “آج پھر سے دل ٹوٹ گیا، برہما، خیال رکھنا، ساتھ۔ آر آئی پی۔”

اس موقع مرزا پور کے مرکزی کردار دیویندو شرما عرف منا بھیا نے برما شرما کے نام پیغام شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا للت اب نہیں رہا، آئیں سب اس کے لئے دعا کریں۔

اس پلیٹ فارم کے آفیشل اکاؤنٹ پرائم ویڈیو ان ، جس نے شو کو اسٹریم کیا تھا ، وہاں سے بھی مرحوم کے لیے خراج تحسین پیش کیا۔ شئیر کردہ پیغام میں لکھا کہ “برہما مشرا، ہمارے للت ہمیں ہنسانے کے لیے آپ کا شکریہ، ہمیں رُلانے کے لیے آپ کا شکریہ،۔ “ہمیشہ دوستی کی وفاداری اور محبت کی یاد دلانے کے لیے آپ کا شکریہ۔، آپ ہمیشہ ہمارے دل میں ہیں۔”

واضح رہے مرزا پور سیزن کا شمار مقبول ترین سیزن میں ہوتا ہے، سیزن ون کے بعد سیزن 2 کی شاندار کامیابی کے بعد، سیزن میکرز اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے اب تیسرے سیزن کے لیے ویب سیریز کی تجدید کا اعلان کیا ہے۔ مقبول سیریز میں، برما مشرا نے اس سیزن میں منا بھیا کے قریبی ساتھی کا کردار ادا کیا تھا، جس کا کردار دیویندو شرما نے ادا کیا۔ تاہم، برما مشرا کے کردار کو دوسرے سیزن کے دوسرے ایپی سوڈ میں کالین بھیا (پنکج ترپاٹھی) کی سازش کے بعد مار دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *