مہوش حیات کی وش روم کی ڈانس ویڈیو وائرل


0

صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی واش روم میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرنے کے ساتھ ان کا مذاق بھی اُڑایا۔

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے ریسٹ ہاؤس کے واش روم میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جسے دیکھ کر بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، کئی نے پسند کیا جبکہ کچھ لوگوں نے ان کا مذاق بھی اڑایا۔

Image Source: Instagram

اداکارہ کو ویڈیو میں امریکی ریپر و گلوکار ’گویون‘ کے فروری 2020 میں ریلیز ہونے والے ’ہارٹ بریک اینورسری‘ گانے پر پرفارمنس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے تو تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا بڑے اور امیر لوگ بھی باتھ رومز میں رقص کرتے ہیں۔ جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ “لگتا ہے پانی ختم ہوگیا اور موٹر چلانے میں دیر ہوگئی”۔ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہ کیا بکواس ہے اور آخر آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟”

دوسری جانب ، مہوش حیات کی ڈانس ویڈیو پر احمد علی بٹ، متھیرا اور علیزے سمیت دیگر شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔ اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو ’سویگ بےبی گرل‘ قرار دیا۔ اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پر ’باتھ روم سنگر اور ڈانسر‘ لکھا۔

Image Source: Instagram

یہاں یہ بتاتیں چلیں کہ مہوش حیات کے بارے میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں۔ تاہم، مہوش حیات نے ابھی تک اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

Image Source: Instagram

مہوش حیات کا شمار یوں تو پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس مقام تک پہنچنے کے لئے اداکارہ مہوش حیات کی انتھک محنت اور جدوجہد ہے البتہ اس عرصے میں وہ کئی بار تنازعات کا بھی شکار رہیں ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ ایک بسکٹ کے اشتہار کے باعث وہ تنازعے کا شکار ہوئیں، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ ٹی وی کمرشل ایک بسکٹ کا تھا، جس کا دورانیہ 1 منٹ 37 پر مشتمل تھا۔اس اشتہار کی خاص بات یہ تھی کہ اداکارہ مہوش حیات نے ملک کے چاروں صوبوں کی ثقافتی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرتے ہوئے اس بسکٹ کو پروموٹ کیا تھا۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک بولڈ ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں نظر آنے والی خاتون اداکارہ مہوش حیات ہیں۔ تاہم اس نازیبا ویڈیو کے بارے میں اداکارہ نے اپنی خاموشی توڑی اور انہوں نے اس بات کے جواب میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک حدیث شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ بہت ہی مختصر عرصے میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ڈراموں کے علاوہ بہت سی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی، جوانی پھر نہیں آنی، لوڈویڈنگ ،چھلاوا، ایکٹر اِن لو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔ مزید یہ کہ دو سال قبل 23 مارچ کے موقع پر ایک قومی تقریب میں انہیں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے اداکارہ کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کے اقدام کو کافی زیادہ پذیرائی ملی تھی تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
1
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format