مایا علی بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز کیلئے نامزد ہوگئیں


0

اداکارہ مایا علی نے انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی اپنی ماڈلنگ، اداکاری اور خوبصورت اداؤں سے سبھی کے دل موہ لیے، یہی نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سے بھی ایک ہیں، وہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔اب ان کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز دیآئفا کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز دیآئفا نے اپنے انسٹا گرام پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل 2020میں سجل علی جبکہ 2019 میں پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز سالانہ ایوارڈز کی ایک ایسی تقریب ہے جس میں ممتاز بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو ان کی کامیابیوں، اور معاشرے کی بہتری میں شراکت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

من مائل، درِشہوار،عون زارا، کھویا کھویا چاند، میری زندگی ہے تو، لاڈوں میں پلی، شناخت، ضد، میرا نام یوسف ہے، دیار دِل ، صنم میں جلوہ گر ہونیوالی مایا علی کا اصلی نام مریم علی ہے وہ لاہور میں 27 جولائی 1989 کو پیدا ہوئیں۔انہوں نے کوئین میری کالج لاہور سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا ہوا ہے ۔اسکول اور کالج کے زمانے میں ان کو کھیلوں سے کافی لگاؤ رہا اور وہ اپنے اسکول کی باسکٹ بال ٹیم کی بہترین کھلاڑی تھیں۔ گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں کیرئیر اور دیگر موضوعات پر گفتگو کے علاوہ انہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 16 سال کی عمر میں ان کا نروس بریک ڈاؤن ہوا، دو دن بیہوش رہنے کے بعد تیسرے دن ہوش آیا، جب نروس بریک ڈاؤن ہوا اس وقت ان کی دنیا بدل چکی تھی۔

Image Source: Instagram

اس کے بعد انہیں خود میں مختلف تبدیلیاں محسوس ہونے لگیں، ان ہیں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے پڑھائی جاری رکھی، گریجویشن میں ڈاکٹر ان کو ایک گولی دیتے تھے جو ان کو زبان کے نیچے رکھنی ہوتی تھی کیونکہ ان کو شدید دورے آتے تھے اتنے شدید کہ ان کے بابا ان کو پکڑتے تھےاس کے بعد پھر ان کے علاج کے لیے تھراپی شروع کی گئیں۔ مایا علی کے مطابق والدین ان کو دوائیاں رکھنے کی خاص تاکید کیا کرتے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب وہ 9 کلاس میں تھی تو پی ٹی وی پر ایک ڈاکٹر کو پروگرام میں دماغی حالت کی مختلف کیفیات سے متعلق بات کرتے سنا، جس پر اپنے والد کو کہا کہ یہ سب مجھے محسوس ہوتا ہے لیکن والدہ نے ان کی بات نظر اندازہ کرتے ہوئے ڈانٹ دیا۔

مزید پڑھیں: مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی حقیقت بتادی

وہ اپنی والدہ سے کہتی تھی کہ اماں مجھے انزائٹی ہورہی ہے جس کی کچھ وجوہات ہوسکتی ہیں،تب مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کی بیماری ماضی کے صدمات کا نتیجہ ہیں یہ اچانک ہونے والی بیماری نہیں ہیں،دماغی خرابی ایک ساتھ نہیں ہوتی یہ بہت عرصے سے آپ کے دماغ میں چل رہا ہوتا ہے اور پھر اچانک آپ غیر معمولی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ مایا علی کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے جہاں اپنی زبردست اداکاری سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے وہیں قومی کرکٹر حارث راؤف کی ان کے لئے پسندیدگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔اس کے علاوہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی قربتوں پر بھی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، ان دونوں نے “پرے ہٹ لو”میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *