کیا سہانا خان فلم انڈسٹری میں انٹری کرنے والی ہیں ؟


0

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان شہ سرخیوں میں رہنے کے لیے آئے دن سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر سے مداحوں کو دیوانہ بناتی رہتی ہیں ۔سہانا خان ابھی تک فلم اسٹار تو نہیں بنیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔

البتہ ان کے بارے میں کنگ خان متعدد بار میڈیا میں یہ بتا چکے ہیں کہ ان کی بیٹی کو اداکاری کا بے حد شوق ہے اور وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو اب سہانا کا یہ شوق بہت جلد پورا ہونے والا ہے اور وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

پنک ولا کے مطابق معروف ہدایت کار زویا اختر اپنے نئے پراجیکٹ میں سہانا کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ زویا اختر بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی ورژن پر نیٹ فلکس کے لئے کام کر رہی ہیں جس کی مکمل کاسٹ فی الحال فائنل نہیں کی گئی تاہم سہانا خان کو اس فلم کے مرکزی کردار کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

Image Source: Instagram

سہانا خان اس سے قبل شارٹ فلمز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ ان کی فلم دی گرے پارٹ آف بلیو میں نظر جلوہ گرہو چکی ہیں۔ اس فلم کے آنے سے پہلے اس کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا تھا۔

اب زویا اختر کی فلم میں سہانا کیا جادو جگائیں گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ ابھی تو یہ فلم ابتدائی مراحل میں ہے جب کہ اس کی کہانی نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں زویا اختر سہانا کو مرکزی کردار کی حیثیت میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں ۔تاہم شاہ رخ خان نے ابھی اسکرپٹ کے لیے ہاں کرنی ہے، اگر یہ فلم سہانا خان کو مل جاتی ہے تو یہ ان کا شوبز کی دنیا میں باقاعدہ پہلا قدم ہوگا۔ سہانا سے پہلے بالی ووڈ میں اسٹار کڈس سارا علی خان ، جھانوی کپور ،ایشان کھٹر ،اننیا پانڈے جیسے کئی اسٹار لانچ ہوچکے۔

Image Source: Instagram

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سہانا خان آئے دن کبھی اپنی کسی دلچسپ پوسٹ پر یا اپنی کسی بولڈ تصویر کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کے مشہور میگزین ’ووگ انڈیا‘ کے ایک شمارے کے سرورق پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کے فوٹو شوٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سے کنگ خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ووگ انڈیا کا سرورق شیئر کرکے اپنی بیٹی کو سراہا تھا تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے جریدے کے سرورق پر سہانا خان کی تصویر کو ’اقربا پروری‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ کوئی اسٹار نہیں اور نہ ہی ان کے کریڈٹ پر کوئی فنی کامیابیاں ہیں، لیکن شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں بھی اسٹار قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکار شاہ رخ خان نے اپنی شادی کی پہلی رات سے متعلق اہم انکشاف کردیا

علاوہ ازیں ، کنگ خان کی بیٹی کی بولڈ تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر لوگوں کی بحث اور تنقید کا موضوع بنتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے جب شاہ رخ خان کی فیملی کے یورپ ٹور کی تصویریں سہانا خان کے نام سے مداحوں کی جانب سے بنائے گئے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی تو تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی اور لوگوں نے سہانا کی بولڈ تصاویر دیکھنے کے بعد ان کو شرم اور اپنے والد کی عزت کرنے کا درس دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *