شاہ رخ خان نے اپنی شادی کی پہلی رات سےمتعلق اہم انکشاف کردیا


-1

شادی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم فیصلہ قرار دیا جاتا ہے، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ شادی کرے اور اپنے جیون ساتھی کے ساتھ اپنی ایک نئی زندگی کا آغاز خوبصورت انداز میں آغاز کرے۔ ایسا ہی کچھ سوچا ہوا تھا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہ وہ اپنی خوبصورت زندگی کا آغاز اپنی اہلیہ گوری خان کیساتھ کرے تاہم انہوں نے کئی برس بعد اپنی شادی کی پہلی رات سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا گیا، جس نے سننے والوں کو حیران کرکے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور و معروف بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنی شادی کی پہلی رات سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بولی ووڈ کی سینئیر ترین اداکارہ ہیما مالینی نے ان کک اور گوری خان کی شادی کی پہلی رات برباد کر دی تھی اور اس بات کو وہ اور غوری اپنی آخری سانس تک بھول نہیں سکتے ہیں۔

Image Source: Tribune.com.pk

اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جن دنوں ان کی شادی گوری خان سے ہوئی، وہ اس دوران معروف بالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم “دل آشنا ہے” میں کام کررہے تھے۔ جیسی ہی ان کی شادی ہوئی تھوڑی دیر بعد ہیما مالنی کا فون آیا اور فورا فلم کے سیٹ پر انہیں آنے کو کہا۔ تاہم ان کی تھوڑی دیر قبل ہی ہوئی تھی لہذا انہوں نے گوری کو گھر پر اکیلے چھوڑنے کو بہتر نہیں سمجھا چنانچہ وہ گوری خان کو اپنے ساتھ سیٹ پر ہی لے گئے۔

بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ انہوں نے سوچا شاید وہ اس طرح ہی اپنی رات کو یادگار بنا سکتے ہیں، البتہ جب وہ سیٹ پر پہنچے تو ہیما مالنی وہاں موجود نہیں تھیں، لہذا کافی دیر انتظار کرنے کے بعد پھر انہوں نے اپنی نئی نویلی دلہن گوری خان کو میک اپ روم بیٹھا کر شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب وہ وہاں پہنچے تھے تو رات کی محض 11 بج رہے تھے جبکہ شوٹنگ رات 2 بجے ختم ہوئی لیکن اس وقت تک بھی ہیما مالنی جی شوٹنگ پر نہیں آئیں تھیں۔

Image Source: Twitter

مشہور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے بتایا کہ اس تمام واقعے کے بعد جب وہ شوٹنگ کر کے میک اپ روم میں واپسی آئے تو گوری خان کرسی پر بیٹھی سو رہیں تھیں، جبکہ اس وقت گوری نے ساڑھی اور بھاری زیورات پہنے ہوئے تھے اور کمرے میں مچھر بہت تھے جو گوری کے منہ پر کاٹ رہے تھے، لہذا اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ نے بتایا کہ ان کی آنکھ سے آنسو بہنے لگے تھے۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے اپنے اور گوری خان کے ہنی مون کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اور گوری خان ازواجی زندگی میں منسلک ہوئے تو وہ اس وقت بہت غریب تھے، جبکہ گوری خان کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے تھا۔ تاہم انہوں نے شادی سے قبل گوری خان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون پر اُنھیں پیرس لیکر جائیں گے اور ایفل ٹاور دیکھائیں گے لیکن اس وقت ان کے پاس اتنے پیسے ہی نہیں تھے کہ وہ ان کو وہاں لیکر جاتے۔

جس پر پھر شاہ رخ خان نے بتایا کہ انہوں نے گوری خان سے جھوٹ بولا اور بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ایک مقام دار جیلنگ لے گئے۔

یاد رہے بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے کامیاب ترین جوڑی مانا جاتا ہے، گوری خان نے شاہ رخ سے اس وقت محبت کی شادی کی تھی جب ان کے پاس کچھ نہیں تھا اور وہ کیرئیر کے ابتدائی دور میں تھے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *