اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سے متعلق حیران کن انکشافات


0

بالی ووڈ فلم نگری میں سب سے خوبصورت اور کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک ہونے کے باوجود، لیجنڈری اداکارہ کرشمہ کپور کی ذاتی زندگی مشکلات سے بھری ہوئی تھی، کم از کم اس وقت تک جب تک سورج کپور سے ان کی شادی ختم نہیں ہوئی، بعدازاں بچوں کی تحویل کیلئے ایک ناخوشگوار قانونی جنگ کا سلسلہ بھی برداشت کرنا پڑا۔

کرشمہ کپور یقیناً پیشہ ورانہ دور آپ ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔ تاہم، زوم ٹی وی کے مطابق، بولی ووڈ اسٹار کو ایک بار سابق شوہر سنجے کپور نے اپنے ایک دوست کے لیے “نیلام” کیا تھا۔ اداکار نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ کس طرح شادی کے بعد اس کی طلاق کی کارروائی کے دوران اس کی زندگی مکمل طور پر بدل گئی۔

بولی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے بریک اپ کے بعد مشہور بزنس مین سنجے کپور کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور کی منگنی اور بعدازاں شادی ہوئی تھی، یہ بلکل ایک ارینج میرج تھی، اور افسوس کے ساتھ شادی کے فوراً بعد ہی دونوں کے بیچ تلخیاں پیدا ہوگئیں تھیں۔

مزید پڑھیں: مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی بہتر ہوتی ہے، نمرہ خان کا والدین کو پیغام

اس موقع پر اب اداکارہ کرشمہ کپور نے شوہر کے حوالے سے چند حیران کن انکشافات کئے ہیں اور بتایا کہ ہنی مون کے دوران ان کے شوہر نے انہیں اپنے دوست کے ساتھ سونے پر مجبور کیا، جس پر انہوں نے انکار کردیا،  پھر شوہر نے اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ یہاں تک کہ اس نے اپنے ایک دوست کو نیلام کرنے کے لیے اس پر قیمت کا ٹیگ لگا دیا۔ اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنجے کپور نے اپنے مالی وعدوں پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا، اس پر، سنجے کپور نے ردعمل دیا کہ کرشمہ کپور نے محض پیسوں کے لیے ان سے شادی کی تھی۔

Image Source: Instagram

واضح رہے اداکارہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور نے سال 2003 میں ایک پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 11 سال کے بعد، جوڑے نے 2014 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس دوران دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت ترین الزامات عائد کئے گئے تھے، جبکہ کرشمہ کپور نے سنجے کپور اور ان کی والدہ رانی کے خلاف جہیز، ہراساں کرنے کے مقدمے بھی درج کرایا تھے۔

ایک سماعت کے دوران، کرشمہ کپور نے دعویٰ کیا کہ ایک بار ان کی ساس رانی نے انہیں ایک لباس تحفے میں دیا، جب وہ حاملہ تھیں۔ لیکن کرشمہ کپور کو اس لباس میں فٹ ہونے سے قاصر دیکھ کر، سنجے کپور نے والدہ کو تھپڑ مارنے کو کہا۔ اداکارہ نے بتایا کہ سنجے کپور نے اپنی ماں کی طرف دیکھا اور ان سے کہا، “آپ اسے تھپڑ کیوں نہیں مار رہیں؟”

Image Source: Instagram

اداکارہ کرشمہ کپور نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنجے کپور عیاش طرز زندگی کی زندگی گزارنے کی عادی تھے، جس میں دوسری خواتین کے ساتھ رہنا شامل تھا، ساتھ ہی ان کی والدہ ان کے تمام غلط کاموں کی حمایت کیا کرتی تھیں، حد تو یہ سنجے کپور ان سے شادی کے بعد بھی اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات میں تھے۔

مزید پڑھیں: بولی ووڈ ہیروئین ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

یاد رہے کرشمہ کپور اور سنجے کپور نے قانونی طور پر اپنے بچوں کی تحویل حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہیں، جس کی وجہ سے دونوں فریقین ایک دوسرے کو نا اہل ثابت کرنے کے لیے ناصرف ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے بلکہ ایک دوسرے کی کردار کشی بھی کی تھی۔ تاہم 2016 میں دونوں کی طلاق ہوگئی اور بچوں سمیرا کپور اور کیان کپور کی کسٹڈی کرشمہ کپور کو مل گئی تھی البتہ سنجے کپور بچوں سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *