کراچی میں نویں جماعت کی طالبہ اسکول میں سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق


1

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول میں پیش آیا ایک نہایت افسوسناک اور دلخراش واقعہ جہاں نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے اسکول مالک کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول میں نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ اریبہ سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوگئی، اسکول انتظامیہ کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ طالبہ اریبہ سیڑھیوں سے اتر رہی تھی کہ اچانک اس کا پاؤں سیڑھیوں سے پھیسل ُگیا، جس کے باعث وہ سر کے بل گری اور زخمی ہوگئی، جس کے بعد متاثرہ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ بچی انتقال کرچکی ہے۔

Image Source: express.pk

بعدازاں طالبہ کی لاش کو نجی اسپتال سے ضروری کاروائی کی خاطر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم عباسی شہید اسپتال پہنچنے پر بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم کروانے سے معذرت کرلی، جس کے بعد بچی کے ورثاء بغیر کسی کاروائی کے بچی لاش اسپتال سے گھر لے گئے۔

اس واقعے کے حوالے متاثرہ بچی کے اہلخانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اریبہ کی موت ایک حادثے کے نتیجے میں ہوئی ہے، ہمیں اسکول انتظامیہ سے کسی بھی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ اریبہ کی طبیعت صبح سے ہی ٹھیک نہیں تھی، وہ آج اسکول نہیں جانا چاہتی تھی البتہ آج اسکول کا پہلا دن تھا محض اس ہی وجہ سے وہ اسکول گئی تھی۔

اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کے خلاف ہم کسی قسم کی کوئی کاروائی کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں، ہمارے دیگر بچے بھی اس ہی اسکول سے پڑھیں ہیں، یہ بس محض ایک حادثہ تھا۔

جبکہ اس حوالے سے پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے نجی اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

Image Source: Image Source: facebook

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی جانب سے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، ساتھ ہی صوبائی وزیر کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے کہ سانحہ کیسے ہوا، سانحے کے بعد اسکول انتظامیہ نے کیوں فوری طور پر بچی کو اسپتال نہیں پہنچایا۔

جس پر ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار میمن کی سربراہی میں 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی جس میں عامر انصاری بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

واضح کئی تعلیمی ادارے آج تقریباً 7 ماہ کے بعد دوبارہ کھولے گئے ہیں، ملک بھر میں فروری کے مہنے سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی بندش کا شکار تھے۔ جنہیں آج ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *