بھارت:ماں نے2 مہینے کی بچی کو قتل کرکے لاش مائیکروویو میں چھپادی


0

کہتے ہیں ماں اور اولاد کا رشتہ دنیا کا سب سے خوبصورت رشتہ ہے، بلاشبہ اس رشتے کا نہ تو کوئی مول ہے اور نہ ہی کوئی نعم البدل ہے، لیکن افسوس اس معاشرے میں چند ایسے لوگ بھی ہیں جو ان رشتوں کی اہمیت اور قدر سے بلکل ناواقف ہیں، اس کی ایک حالیہ مثال بھارت میں دیکھی گئی، جہاں ایک سنگ دل ماں نے دو ماہ کی موت یا قتل کے بعد لاش مائیکرو ویو میں چھپا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی کے جنوبی علاقے چراغ دلی سے علاقائی پولیس کو شام 5 بجے ایک فون کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک گھر کے مائیکروویو سے ایک کمسن بچی کی کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے، اہلخانہ بچی کو فوری طور پر۔اسپتال لیکر گئے تاہم بچی کی موت پہلے ہی ہوچکی تھی۔

Image Source: File

پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ متاثرہ بچی کے والد معمول کے مطابق اپنے ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں موجود تھے، دیگر اہلخانہ شاپنگ پر گئے ہوئے تھے، جبکہ گھر پر صرف اہلیہ، 4 سالہ بیٹا اور 2 ماہ کی بچی گھر پر موجود تھے ۔

اس موقع پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے خاتون کو اپنے 4 سالہ بچے کو پیٹتے ہوئے دیکھا تھا، لیکن جب انہوں نے خاتون کو روکنے کی کوشش کی، تو انہوں نے گھر کا دروازہ لاک کرلیا تھا۔

pennsylvania
Image Source: File

اس حوالے اہلخانہ نے بتایا کہ جب انہوں نے دروازہ لاک دیکھا، تو فوری دروازہ توڑا اور کمرے میں دیکھا کہ خاتون زمین بےہوش موجود تھیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ گھر سے بچی کے موجود نہ ہونے پر اہلخانہ نے فوری بچی کی تلاش شروع کردی، بعدازاں گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی کے بعد بچی کی لاش مائیکروویو سے برآمد ہوئی۔ متاثرہ بچی کے سسر نے بہو پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی اور وہ بچی کی پیدائش سے خوش بھی نہیں تھی۔

دوسری جانب اے بی پی لائیو کے مطابق ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤٹھ بینیتا میری جیکر نے 26 سالہ متاثرہ بچی کی والدہ کو حراست میں لے لیا ہے، ناصرف قتل کے تمام شواہد خاتون کے خلاف جاتے ہیں بلکہ خاتون اپنا جرم بھی قبول کرچکی ہیں۔

ساتھ ہی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ بچی کو پہلے قتل کیا گیا، بعدازاں لاش کو مائیکروویو میں چھپایا گیا تھا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک انتہائی ہولناک واقعہ پیش آیا تھا کہ جہاں ایک پیر کے مشورے کے بعد دادا کی صحتیابی کیلئے 6 ماہ کی کمسن بچی کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر قتل کردیا گیا تھا، بعدازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ملوث ملزمان کو فوری حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ چند دنوں پہلے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع میانوالی کے محلہ نورپورہ میں بیٹے کے خواہشمند سفاک باپ نے اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ملزم شاہ زیب کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا جس کے نتیجے میں اس نے بیٹی کو قتل کیا۔ ملزم نے ماں کے گود سے چھین کر بچی پر یکے بعد دیگرے 7 فائر کئے، جو بچی کے جسم پر مختلف جگہوں پر لگی، ملزم اسلحے کے زور پر گھر سے فرار ہوگیا تھا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format