بیٹی نہیں بیٹا چاہیے، سفاک باپ نے 7 دن کی بیٹی کو قتل کردیا


0

ہمارے معاشرے میں آج بھی بعض گھرانوں میں بیٹی کو بوجھ سمجھا جاتا ہے اور بیٹا پیدا نہ ہونے پر بیٹیوں سے بھی زندہ رہنے کا حق چھین لیتے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع میانوالی میں محلہ نورپورہ میں ایسا ہی ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیٹے کے خواہشمند سفاک باپ نے اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی ایف آئی آر دفعہ 302 کے تحت ملزم اور ان کی اہلیہ کے چچا ہدایت اللہ کی مدعیت میں درج ہوئی ہے، جس میں انہوں نے پولیس حکام کو بتایا کہ بھتیجے شاہ زیب کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا جس کے نتیجے میں اس نے بیٹی کو قتل کیا۔

Image Source: File

ہدایت اللہ کا کہنا تھا کہ وہ خود اس واقعے کے چشم دید گواہ ہیں اور ان کے سامنے ہی گذشتہ رات نو بجے کے قریب شاہ زیب 30 بور پستول کے ساتھ داخل ہوا اور شور واویلہ کرنے لگا کہ وہ اپنی بیٹی کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔ ایف آئی آر کے مطابق شاہ زیب نے بچی کو والدہ کی گود سے چھین کر یکے بعد دیگرے فائر کر دئیے جو بچی کے جسم پر دائیں طرف مختلف جگہوں پر لگے۔ جب اہل خانہ شاہ زیب کو پکڑنے کے لیے آگے بڑھے تو اس نے انہیں بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ شاہ زیب اور ان کی بیوی دونوں آپس میں کزنز ہیں اور والدین کے کہنے پر دونوں کی دو سال قبل شادی ہوگئی تھی ، مقتولہ بچی دونوں کی پہلی اولاد تھی۔ جبکہ شاہ زیب نے ایف ایس سی کیا ہوا ہے اور وہ بیچلرز کرنے کی تیاری میں مصروف تھا۔ بچی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر ملزم کے خاندان سے صلح نہیں کریں گے اور ملزم کو اپنے انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

دوسری جانب ، اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی اسمعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گئے اور سفاک ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے۔ جبکہ چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

اس افسوناک واقعے پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے غم وغصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ اس معاشرے میں کچھ نہیں بدل سکتا، روز کسی نہ کسی مظلوم کے قتل کی خبر گردش کرتی ہے آج پھر ایک اور معصوم قتل، لگتا ہے زمانہ جہالت پھر لوٹ آیا ہے ایک باپ اپنی سگی اولاد کو کیسے مار سکتا ہے؟ ایسے سفاک شخص کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور عبرت ناک سزا دی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملتان میں 4 سالہ کمسن انعم ارشد کو اس کے اپنے سگے باپ نے اغواء کروا دیا تھا۔ اس بچی کے والد کا اپنے ہمسائے کے ساتھ کسی بات پر معمولی جھگڑا ہوا اور بدلہ لینے کے لئے اس نے اپنے ہمسائے کو مقدمہ میں ملوث کرنے کی کوشش کی اور اس کو پھنسانے کے لئے اپنی 4 سالہ معصوم بیٹی کو استعمال کیا اور خود ہی اس کو اغواء کروا دیا تاکہ الزام ہمسائے پر آجائے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format