ڈیلیوری بوائے نے گھوڑے پر کھانا پہنچا کرسب کو حیران کردیا


0

عام طور پر دنیا بھر کے ریسٹورنٹس اپنے گاہکوں کی سہولت اور کاروبار میں اضافے کے لئے کھانے کی ہوم ڈیلیوری کررہے ہیں لیکن طوفانی بارشوں کے دوران ہوم ڈیلیوری کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں بھارت کے شہر ممبئی میں ہوم ڈیلیوری کے شعبے سے منسلک ایک ڈیلیوری بوائے نے تیز بارشوں کے دوران کھانا گھر تک پہنچانے کے لئے انوکھا طریقہ اپنایا اقر گھوڑے کا استعمال کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ڈیلیوری بوائے کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جو بھارت کے شہر ممبئی کی ہے جہاں نجی کمپنی کے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بائیک کے بجائے گھوڑے پر کسٹمرز کے گھر کھانا لے جاتے دیکھا گیا۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ لوگ اس ڈیلیوری بوائے کو اپنے کام سے مخلص اور محنتی قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک صارف نے گھوڑے پر کھانا پہنچانے کو ’شاہی ڈیلیوری‘ کا نام دیا جب کہ ایک اور صارف نے کہا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ یہ پیزا ڈیلیور کرنے کا جارہا ہو‘۔ تاہم ، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو جعلی یا ازراہ مذاق نہیں بنائی گئی بلکہ زیر غور ویڈیو  حقیقت میں گھوڑے پر کھانا  ڈیلیور کرنے کی ہے۔ دوسری جانب، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Image Source: Screengrab

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد سڑکوں پر بائیک اور گاڑیوں کے بجائے گھوڑوں کے استعمال کی ویڈیوز تو سامنے آئی تھیں لیکن اب تیز بارش کے باعث بھی بائیک کے بجائے گھوڑے کا انتخاب بطور سواری کرنے کا یہ واقعہ پہلی بار منظر عام پر آیا ہے۔

آج کل ان آن لائن سروسز سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہر ہوٹل، ریسٹورنٹ اور دکانوں کے باہر گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لئے فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کے ڈیلیوری بوائز نظر آتے ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں کہ یہ کام ڈرون طیارے سر انجام دیں گے اور فوڈ ڈلیوری ان کے ذریعے ہوگی کیونکہ ملک کے صف اول کے ای کامرس پلیٹ فارم، فوڈ پانڈا نے خصوصی ڈرون طیارے سے کھانے پہنچانے کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

اس مقصد کے لئے فوڈ ڈلیوری کمپنی فوڈ پانڈا نے ڈرون فوڈ ڈیلیوری کا کامیاب تجربہ کیاہے۔ڈرون کی یہ آزمائشی پرواز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر کے تعاون سے کی گئی جس کا نام پانڈا فلائے رکھا گیا ہے جو ایف- 9 پارک اسلام آباد میں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے فوڈ پانڈا کے اس پائلٹ لانچ کی تصویریں بھی پوسٹ کیں تھیں۔

بلاشبہ دور ِحاضر میں ٹیکنالوجی نے ہر کام میں جدت اور آسانی پیدا کردی ہے بلکہ یوں کہنا مناسب ہوگا کہ سائنسی ترقی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے اب کوئی کام مشکل نہیں رہا ہر کام کے لیے چھوٹی بڑی مشینیں تخلیق کی گئی ہیں تاکہ مشکل کام آسانی کے ساتھ اور کم وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے آن لائن سروس بھی اس تیز رفتار دور میں کسی سہولت سے کم نہیں اب چاہے کہیں جانے کے لئے گھر بیٹھے گاڑی منگوانی ہو، کھانا پھر سوداسلف بس موبائل اٹھائیں اور آرڈر کریں ہر چیز آپ کے گھر پر پہنچ جائے گی۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format