ہاں، میں اب سنگل ہوں، فریال محمود کا افواہوں پر تبصرہ


0

پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل کی علحیدگی کی خبریں زیر گردش تھی، جن میں اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ جوڑا اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں یعنی ان میں علحیدگی ہوچکی ہے۔ لیکن اب اس خبر کی خود تصدیق فریال محمود کی جانب سے کردی گئی ہے۔

گزشتہ برس اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی طلاق اور شہروز سبزواری کی دوبارہ شادی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر کئی اور فنکاروں کی علحیدگی کی خبریں بھی سامنے آئیں، جن میں گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین ، فریال محمود اور دانیال راحیل اور دیگر شامل تھے۔

Image Source: Instagram

گزشتہ برس دسمبر میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس سے تاثر یہی دیا گیا تھا کہ شاید دونوں میں علحیدگی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ فریال محمود کی جانب سے دانیال راحیل کی ہمراہ تمام تصویروں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، جو علحیدگی کا ایک بڑا واضح ثبوت ہے۔ لیکن اس تمام تر چمہ گوئیوں پر دونوں فنکاروں کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔

محض ایک خبر جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فالو کیا، دونوں کے ہی مداحوں کے لئے حیران کن تھی، مداح پریشان تھے کہ ایسا دونوں کے درمیان کیا ہوگیا ہے، لیکن افسوس مداحوں کے خدشات درست ہی ثابت ہوئے، کیونکہ دونوں واقعی اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں گلوکار احمد جہانزیب کے ہمراہ مشہور ٹی وی شو “ٹائم آؤٹ ود احسن خان” میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے ریلشن شپ اسٹیٹس یعنی تعلقات کی حیثیت سے متعلق بات کی۔ میزبان احسن خان کے ریلشن شپ اسٹیٹس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے، اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ ہاں، وہ سنگل ہیں۔

واضح رہے مداحوں کی جانب سے اداکارہ فریال محمود کے ازواجی تعلقات کی حیثیت کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں تھیں، جب وہ ایک طویل عرصے تک اپنے شوہر کے ساتھ نہیں دیکھی گئی تھیں ، لیکن آخر کار انہوں نے اب ان افواہوں کی تصدیق کردی۔ اپنی ازدواجی حیثیت کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ،اداکار فریال محمود نے کہا کہ لوگ پہلے ہی ہمیں [ان کے اور راحیل] کو قریب سے دیکھ رہے تھے۔ “میں اس پر کیوں بات کروں، جب یہ واضح ہے کہ اب ہم ساتھ نہیں ہیں؟”

مزید پڑھیں : سال 2020 میں شادی کے بندھ میں بندھنے والے شوبز ستارے

اداکارہ نے ساتھ ہی اس بات کو بھی واضح کیا کہ وہ نہیں سمجھتی کہ وہ ہر بات لوگوں کو اپنے سے متعلق بتائیں، جو وہ بتانا چاہتی ہیں، وہ بتادیں گی، یہ ان کی مرضی ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فریال محمود نے اپنی طلاق کے بارے میں افواہیں پھیلانے والوں کو شٹ اپ کال دی تھی۔ اداکار نے واضح کیا تھا کہ صرف اس وجہ سے کہ وہ اپنے شوہر راحیل کی تصاویر باقاعدگی سے پوسٹ نہیں کرتیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ الگ ہوگئے ہیں۔ مزید یہ کہ ، اس نے کہا کیا کہ وہ دونوں اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایک دوسرے کو مشکل سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں : شادی کے 10 ماہ بعد ہی شوہر نے طلاق دیدی، زینب قیوم

ساتھ ہی فریال محمود نے مزید کہا کہ وہ کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتی ہیں ، یہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ ایسی افواہیں پھیلانے والے لوگوں سے انہیں انتہائی مایوسی ہوئی ہے، لہٰذا انہوں نے ایسے تمام لوگوں کو واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *