کیا مشہور ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک بھی پاکستان میں موجود ہیں؟


1

ترکش ڈرامہ سریز ارطغرل غازی اس وقت پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جہاں اس ڈرامے نے کچھ ہی عرصے میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں وہیں اس ڈرامے میں ارتغرل غازی کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی ترکش اداکارہ ایثرء بلجیک عرف حلیمہ سلطان کے چرچے بھی ہر زبان پر ہیں۔ حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایثراء بلجیک اپنی بے مثال خوبصورتی اور ڈرامے میں اپنی جاندار اداکاری کے بدولت پاکستان میں بےحد مقبول ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منسلک کوئی بھی خبر ہو، ہمیشہ عوامی دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں اور ایسی ہی ایک دلچسپ خبر زیر گردش ہے کہ ادکارہ ایثراء بلجیک اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔

مسلمانوں کی تیرہویں صدی کی فتوحات پر بننے والا ڈرامہ ارتغرل غازی جب سے پاکستان میں اردو زبان میں نشر ہوا ہے، پورے ملک کی عوام اس کے سحر میں مبتلا نظر آتی ہے، آئے روز الیکٹرونک میڈیا ہو یا سوشل میڈیا ڈرامہ ارتغرل غازی اور مرکزی اداکارہ ایجن التان درزیتن اور ایثراء بلجیک سے منسلک خبریں زیر گردش رہتی ہیں، یہی نہیں پاکستانی صارفین کی تو خواہش ہے کہ یہ فنکار پاکستان آئیں اور پاکستانی پراجیکٹس کا حصہ بھی بنیں۔

ابھی عوام کی محض یہ خواہش ہی تھی کہ اچانک منگل کے روز ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کی تصویر شئیر کی گئی ہے۔ جس کے ساتھ انہوں نے تصویر کو عنوان دیتے ہوئے لکھا کہ پشاور” دی سٹی آف فلاور” ۔ اس تصویر کے شئیر ہوتے ہی سوشل میڈیا قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ آیا اداکارہ ایثراء بلجیک پاکستان میں ہیں یا پھر پاکستان آنے والی ہیں۔

Image Source: Instagram

محض یہی نہیں، ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنی والی ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک نے یہی تصویر اور یہی عنوان ٹوئیٹر پر بھی پوسٹ کیا ہے۔

دوسری طرف یہ بھی خبریں زیر گردش ہیں ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک اگلے ماہ سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر ہونگی۔ تاہم ابھی اس بات کے حوالے سے کوئی حتمی خبر سامنے نہیں آئے ہے کہ وہ پی ایس ایل سیزن 6 کے لئے پاکستان آرہی ہیں یا نہیں۔

Image Source: Instagram

اگرچے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کچھ ماہ قبل ترکش اداکار ایجن التان درزیتن اور ایثراء بلجیک کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کا اشارہ دیا ہے جبکہ اگر حال ہی کی بات کرلی جائے تو اسلامیہ یونیورسٹی کی تصویر کا عنوان ایثراء بلجیک نے جو دیا ہے، وہی الفاظ یعنی “دی سٹی آف فلاور” کی ٹوئٹ جاوید آفریدی کی جانب سے بھی کی گئی۔ جس کے باعث اب قیاس آرائیاں مضبوط ہوتی نظر آرہی ہیں کہ شاید ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسڈر ہونگی۔ جس پر ان کے مداح کافی پرجوش اور خوش نظر آتے ہیں۔

واضح رہے ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک فلحال تو کبھی بھی پاکستان نہیں آئیں ہیں البتہ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پُرکشش شخصیت کے باعث وہ پہلے سے بھی پاکستان کی دو مشہور برانڈ کیو موبائل اور جاز کی برانڈ ایمبسڈر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

یاد رہے ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی مسلمانوں کی تیرہویں صدی کی فتوحات اور سلطنت عثمانیہ کے قیام پر مبنی ڈرامہ سریز ہے، جو رواں برس سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلیوژن سے اردو زبان میں نشر کیا جارہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *