مفتی قوی مجھے بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں، اداکادہ میرا


0

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ وہ کونسی اداکارہ ہیں جو سب سے زیادہ میڈیا ہیڈلائنز میں رہنا پسند کرتیں ہیں تو یقیناً آپ کا جواب اداکارہ میرا ہی ہوگا۔ کیونکہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایسا ہنر کسی اور کے پاس نہیں جو اداکارہ میرا کے پاس ہے، وہ کبھی اپنے نجی اسکینڈل، تو کبھی اپنی غلط انگریزی، تو کبھی اپنے انوکھے بیان کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا ہے، مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کا ڈرامہ ابھی جاری ہی تھا کہ اداکارہ میرا جی نے بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیئے اور مفتی عبدالقوی کو بچانے کی کوشش کر ڈالی۔

یوں تو آپ نے مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کے کئی متنازعہ ویڈیو کلپس دیکھے ہونگیں لیکن پیر کے روز انہی ویڈیوز کے سلسلے میں ایک نیا اضافہ اس وقت دیکھا گیا جب سوشل میڈیا پر اچانک ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی سے نازیبا گفتگو کرنے پر ایک زور دار تھپڑ رسید کرتے دیکھا گیا۔

بعدازاں مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کافی دیر سے ان سے انتہائی نازیبا اور گھٹیا قسم کی باتیں کررہے تھے، جسے وہ برداشت کررہی تھی۔ لیکن اس دوران ان کی گفتگو انتہائی گھٹیا ہوتی چلی گئی، جس پر ان کا اور ان کی دوست کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور پھر انہوں نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے پر کسی بھی قسم کی کوئی شرمندگی بھی نہیں ہے، ہم نے ان کی گھٹیا اور غلیظ گفتگو کی ویڈیو بھی بنائی ہے، اسے کوئی بھی سننے کے بعد یہی کہے گا کہ میں نے بلکل ٹھیک کیا ہے۔ اگر ایسے مردوں کو وقت پر سبق سکھا دیا جائے، تو ہمارے معاشرے سے ریپ کے واقعات ختم ہوجائیں۔

لیکن دوسری جانب اب اس پورے معاملے میں اداکارہ میرا جی نے بھی انٹری دے دی، انہوں نے مفتی عبدالقوی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مفتی عبدالقوی کے لئے بیٹیوں جیسی ہیں۔

Image Source: Instagram

چینل 24 سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا جی نے مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے مابین جاری تنازعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالقوی ایک مذہبی اسکالر ہیں اور انکے مفتی عبدالقوی سے استاد اور شاگرد جیسے تعلقات تھے، لہذا وہ ان کا بہت احترام کرتی تھیں اور کرتی ہیں، جبکہ وہ انہیں اپنی بیٹیوں کی طرح سمجھتے ہیں، ہمیشہ نماز اور اسلامی میسجز بھیجتے ہیں تاکہ وہ دین کے قریب آسکیں۔

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ بٍڑی افسوس کی بات ے کہ ان سے اس قسم کا روائیہ برتاؤ رکھا جا رہا پے، وہ ان کے روحانی استاد ہیں اور وہ مفتی عبدالقوی کے لئے بیٹیوں جیسی ہیں۔

یاد رہے مفتی عبدالقوی نے تھپڑ مارنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حریم شاہ نے نہیں بلکہ ان کی موجودگی میں ان کی دوست عائشہ نے مارا ہے، البتہ قانونی چارہ جوئی کے لئے ماہرین سے مشاورتی عمل جاری ہے۔

مفتی عبدالقوی نے واقعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں اور حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے لئے کراچی بلایا گیا تھا ، اس سلسلے میں کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، ہوا کچھ یوں کے وہ کمرے میں بیٹھے اپنا موبائل فون استعمال کررہے تھے کہ اچانک خاتون کمرے میں آئیں اور انہوں نے انہیں ایک زور دار تھپڑ مار دیا۔

اس ہی سلسلے میں ایک ویڈیو منگل کو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا گیا کہ مفتی عبدالقوی حریم شاہ اور دیگر خواتین کے ساتھ ایک کسی جگہ پر کھانا کھا رہے تھے، جہاں ایک ان سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ ڈرنک کونسی ہے، تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں لال والی بہت پسند ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *