ترکش اداکارہ ایثراء بلجیک کا پسندیدہ پاکستانی کھانا کونسا ہے؟


-1

ترکش ڈرامہ سریز ارطغرل غازی آج اس وقت پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جہاں اس ڈرامے نے کچھ ہی عرصے میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں وہیں اس ڈرامے میں ارتغرل غازی کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی ایثرء بلجیک عرف حلیمہ سلطان کے چرچے بھی ہر زبان پر ہیں۔ حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ایثراء بلجیک اپنی بے مثال خوبصورتی اور ڈرامے میں اپنی جاندار اداکاری کے بدولت پاکستان میں بےحد مقبول ہیں۔ پاکستان میں انکے پرستار جہاں مختلف انداز میں ایثراء بلجیک اور ان کے ڈرامہ ٹیم کے لوگوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں وہیں ایثراء بلجیک کی جانب سے بھی پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے کئی بار سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات بھیجے جاچکے ہیں۔

آج اس وقت ہر پاکستانی پرستار کی خواہش ہے کہ ایثراء بلجیک بس جلد از جلد پاکستانی پروڈکشن میں کام کریں، تاہم یہ خواہش کب پوری ہو اس کا تو علم نہیں البتہ وہ اس وقت کئی پاکستانی کمپنیز کی برانڈ ایمبسڈر ضرور ہیں۔

Esra
Image Source: Instagram

اس ہی حوالے سے پاکستان کی مشہور و معروف موبائل نیٹ ورک کمپنی “جاز” کی جانب سے ایثراء بلجیک کے مداحوں کے لئے ایک زبردست قسم کی ویڈیو بنائی گئی جس میں اداکارہ ایثراء بلجیک کو پاکستان کے کچھ مشہور ثقافتی کھانے کھلائے جاتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی جاتی ہے کہ ان تمام کھانوں میں ایثراء بلجیک کا نمبر ون یعنی پسندیدہ کھانا کونسا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ایثراء بلجیک کو ایک ایک کرکے کھانے کھلائے جاتے ہیں اور اس پر ان سے رائے لی جاتی ہے۔ جس میں سب سے پہلے پلاؤ، چکن کڑاہی، گول گپے، جلیبی، دال چاول اور بریانی کھلائی جاتی ہے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ان کا پسندیدہ کھانا کونسا ہوسکتا ہے؟

مشہور پاکستان ثقافتی کھانے جن میں چکن کڑاہی، گول گپے کھا کر ایثراء بلجیک کو پانی پینا پڑھ گیا کیونکہ یہ کھانےعام طور پر زیادہ مرچوں اور مثالوں والے کھانے تصور کئے جاتے ہیں۔ کیونکہ یہ۔بات عام طور پر مشہور ہے کہ برصغیر کے لوگ عام طور پر زیادہ مرچوں اور مصالحے والے کھانے کھاتے ہیں باقی دنیا کے مقابلے میں اور شاید یہ ایثراء بلجیک کے لئے بھی اتنی مرچوں والے کھانے کھانے کا اتفاق پہلی بار ہوا ہوگا۔

اگرچہ اداکارہ ایثراء بلجیک کی جانب سے تمام کھانوں کا کھایا گیا جس میں انہوں نے بریانی کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کھانا قرار دیا۔ انہیں ناصرف بریانی میں مرچیں کم لگی بلکہ انہیں بریانی کا ذائقہ بھی بےحد پسند آیا۔ گویا اب اسے اتفاق کہا جائے یا بریانی کی خصوصیت کیونکہ ہم سب واقف ہیں بریانی پاکستان کی ایک نیشنل ڈش تصور کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی بریانی اپنا الگ مقام رکھتی ہے۔ اور اداکارہ کو پاکستان کی سب مقبول ڈش کا پسند آنا کسی فخر اور خوشی سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی مسلمانوں کی تیرہویں صدی کی فتوحات اور سلطنت عثمانیہ کے قیام پر مبنی ڈرامہ سریز ہے، جو رواں برس سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلیوژن پر نشر کیا جارہا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *