کیا ایف آئی اے نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو گرفتار کر لیاہے؟


0

گلوکار محسن عباس حیدر ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے محسن عباس حیدر اور ان کی دوست ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کو سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کو سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اور جعلی سوشل میڈیا پوسٹس کے زریعے ہراساں کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ محسن عباس حیدر نےاپنی اور نازش جہانگیر کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ” طویل قانونی جنگ کے بعد ایف آئی اے نے میرے اور میرے بیٹے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی میں میرے خلاف جعلی ویڈیوز جعلی سوشل میڈیا پوسٹس اور مجھے ہراساں کرنے پر محسن اور نازش کو مجرم پایا۔ عدالتی کارروائی کی وجہ سے میں خاموش رہی لیکن آج ایف آئی اے نے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ مجھے جلد انصاف ملنے کی توقع ہے۔”

فاطمہ سہیل نے اپنی اس سوشل میڈیا پوسٹ میں نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر کی ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کی اور یہ دعویٰ کیا کہ محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو کراچی میں واقع ان کے اپارٹمنٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فاطمہ سہیل کے مطابق انہوں نے سائبر کرائم ونگ میں یہ تحریری درخواست دائر کی جس میں یہ شکایت درج کی تھی کہ علیحدگی کے باوجود ان کے سابق شوہر محسن عباس حیدر اور ان کی دوست نازش جہانگیر انہیں سوشل میڈیا پر ہراساں کررہے ہیں۔ لہٰذا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ فاطمہ سہیل کی تحریری درخواست پر کارروائی عمل میں لائی ہے۔

دوسری جانب محسن عباس حیدر نے بتایا کہ گرفتاری اور جیل جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، انہوں نے ایف آئی اے میں تحریری بیان جمع کروایا ہے جس کی تفصیلات کانفیڈنشل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ سہیل نے جس ویڈیو کی بات پہلے ایف آئی اے سے کہا کہ وہ ان کی نہیں ہے، اب الزام عائد کررہی ہیں کہ وہ ویڈیو انہی کی ہے جو کہ میں نے جاری کروائی۔

View this post on Instagram

Icecream Anyone!! ?

A post shared by ?????? ????? ?????? (@mohsinabbashaider) on

سابقہ اہلیہ کی جانب سے گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام پر نازش جہانگیر اور ایک دوست کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں وہ آئسکریم پارلر میں موجود ہیں۔ محسن عباس حیدر کی اس پوسٹ پر فالوورز کی بڑی تعداد نے ان سے گرفتاری سے متعلق سوال کیے جن کے جواب میں محسن عباس حیدر نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کردی جس میں وہ جم میں موجود ہیں، جس میں اداکار نے یہ واضح کیا کہ جیل نہیں جم میں ہوں۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی دائر کردہ درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کے خلاف پہلے ثبوت اکٹھا کئیے پھر محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو طلب کرکے بیان ریکارڈ کیئے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں کا کہنا ہے ہم نے کوئی ویڈیو لیک نہیں کی اور اس حوالے سے ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید کارروائی کے لئے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو ایف آئی اے نے پیر کو طلب کیا ہے۔

مزید جانئے: رابی پیزادہ نے اپنے ملک چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی

واضح رہے کہ گزشتہ سال محسن عباس حیدراور فاطمہ سہیل کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ دونوں کے تعلقات میں کشیدگی اس وقت سامنے آئی تھی جب فاطمہ سہیل کی جانب سے محسن عباس حیدر پر تشدد اور بےوفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔ فاطمہ سہیل کی جانب سے ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کا نام لیتے ہوئے محسن عباس حیدر پر بے وفائی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنا موقف ظاہر کیا تھا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

بعد ازاں فاطمہ کی جانب سے خلع کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ انہوں نےعدالت میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ محسن عباس حیدر کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تاہم وہ اپنے بیٹے کی پرورش خود کرنا چاہتی ہیں۔ فیملی کورٹ نے خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈگری جاری کردی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *