رابی پیرزادہ نے اپنے ملک چھوڑنے کے بیان کی وضاحت کردی


0

حال ہی پاکستانی شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ملک چھوڑنے کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔

تنازعات کی زد میں رہنے والی31 سالہ رابی پیرزادہ ان دنوں اور نئے تنازعہ میں پھنس گئی ہیں۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سماجی اور معاشرتی رویوں سے دلبرداشتہ ہوکر رابی پیرزادہ نے ایک ٹوئیٹ کی تھی۔ جس میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ بھی جلد ملک چھوڑ کر چلی جائیں گی۔ ساتھ ہی رابی پیرزادہ نے اپنی جاری کردہ ٹوئیٹ میں پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا موازنہ کرتے ہوئے بھارتی عوام کو پاکستانی عوام سے بہتر قرار دیا تھا۔

جس کے بعد گویا سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آگیا ہو۔ پاکستان چھوڑ جانے اور پاکستانی عوام کا ہندوستانی عوام سے موازنہ جیسے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو خوب ناپسند آیا ہو۔ لوگوں کی جانب سے زابی پیرزادہ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ابھی سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی ٹوئیٹس پر بحث جاری ہی تھی کہ شاید زابی پیرزادہ کو جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہو، جس کے بعد انہوں نے کچھ دیر قبل ہی ایک اور ٹوئیٹ اور پورے معاملے کی وضاحت جاری کی۔

سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی حالیہ ٹوئیٹ کے ذریعے اس پورے معاملے کہ وضاحت میں کہا کہ، پاکستان ان کے خون میں شامل ہے، لوگوں کے الفاظ اور غیر مناسب رائے ان کے وطن کے حوالے سے جذبات اور محبت کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو یہ باور کروایا کہ ان سے منسلک ڈیٹا کو اب تک پاکستانی لوگ ہی شئیر کررہے ہیں ناکہ بھارتی لوگ کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس ہی ٹوئٹ میں لوگوں سے شکوہ بھی کیا کہ کیا اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی طرف مائل ہوجاتا ہے تو ہمارا مذہب اسلام یہ سکھاتا ہے کہ یہ سب کیا جائے اس کے ساتھ؟ رابی پیرزادہ نے ٹوئیٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جائینگی اور اگر وہ کبھی کہیں گئیں بھی تو وہ جگہ مکہ مکرمہ ہوگی۔

سوال یہ ہے کہ آخر یہ معاملہ اس جانب آخر پہنچا کیسے تو اس کو جاننے کے لئے رابی پیرزادہ کی کچھ پرانی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھنی ضروری ہیں۔ آج سے کچھ روز قبل رابی پیرزادہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بنائیں گئیں پینٹنگز کی تصاویریں پوسٹ کیں۔ جس پر رابی پیرزادہ کے مطابق ان کو لوگوں کی جانب سے سراہا نہیں گیا اور ان کو اگر کسی نہیں سراہا ہے تو وہ پڑوسی ملک سے عدنان سمیع نے سراہیا ہے، جی ہاں عدنان سمیع جو کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر دشمن ملک بھارت چلے گئے تھے اور آئے دن پاکستان مخالف بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔ جس پر سوشل میڈیا پر ہی گلوکار عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا کہ وہ بھی ان کہ طرح ملک چھوڑ کر چلی جائیں گی، یہاں پر آپ کی آواز، میری پینٹنگز کی کوئی قدر نہیں ہے۔

ان ٹوئیٹس کے بعد گویا ٹوئیٹر میدان جنگ بن گیا ہو، کچھ لوگوں نے ان کے اس کمنٹس نہ ناصرف مذمت کی بلکہ کچھ لوگوں نے انھیں وہ وقت بھی یاد دلایا کہ جب کی متنازعہ تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو اگر کچھ لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو دوسری جانب ایک بڑی پاکستانی اکثریت نے انھیں اس مشکل وقت میں سپورٹ بھی کیا تھا۔ جبکہ کئی لوگوں نے ان کو سوشل میڈیا پر غدار کہہ کر بھی پکارا۔ جس کے بعد رابی پیرزادہ کی جانب سے ان تمام ٹوئیٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

جبکہ اس کے بعد رابی پیرزادہ کی جانب سے مزید ٹوئیٹس کیں اور اپنے بیانیے کی وضاحت کی ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ ایک بافخر پاکستانی ہیں اور اپنے ملک سے بہت محبت کرتیں ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *